راجوری میں نقل و حمل کا نظام تباہی کے دہانے پر !

0
0

اورلوڈنگ اوراضافی کرایہ وصول کیا جارہا ہے ،ڈپٹی کمیشنر راجوری فوری مداخلت کریں: ریاض گکھڑ
عمر ارشد ملک
راجوری // پی ڈی پی سوشل میڈیا انچارج ریاض گکھڑ نے پریس کے نام بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجوری میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی بے حد لاپروائی چل رہی ہے غریب عوام اور طلبا سے من مانی کاکرایہ وصول کیا جا رہا ہے جوطلبا کے ساتھ ایک نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا سے پورا کرایہ لیا جانے کا معمول بن گیا ہے۔موصوف نے کہا کہ کوٹ دھیڑا۔پنہیڈ،پروڑی درہال اور کوٹرنکہ بدھل اس طرف کے طلبا سے شکایت ملتی ہے کہ اس طرف جانے والی گاڑیاں طلبا سے من مانی سے کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔اور اورلوڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ریاض گکھڑ نے کہا کہ اگر اس طرح سے لوٹ گسوٹ جاری رہی تو ایک غریب آدمی پر اس کا برا اثر پڑے گا ۔ریاض نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہا اور لوڈنگ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا