اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام
یواین ائی
جموں،؍؍ جموں کے راجوری ضلع میں ایک شخص کی مشکوک حالت میں موت واقع ہونے کے بعد اہل خانہ اور پڑوسیوں نے قتل کا الزام لگایا۔اہل خانہ کے مطابق پڑوسیوں کے ساتھ اراضی کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔اطلاعات کے مطا بق اتوار شام دیر گئے راجوری کے موڑہ علاقے میں معمر شہری جھلس جانے سے شدید طورپر زخمی ہوگیا اور بعد ازاں اس کو ہسپتال لے جایاگیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اہل خانہ نے الزام لگایا کہ سائیں داس ولد ٹولہ رام کو زندہ جلایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کا پڑوسیوں کے ساتھ اراضی تنازعہ چل رہا تھا اور اس سے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قتل کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔پولیس کا کہنا ہے موت کی وجوہات جاننے کی خاطر پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔