راجوری میں عدم شناخت لاش برآمد

0
0

جموں،// جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کی صبح ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے کھنڈلی پل کے قریب چند مقامی افراد نے ایک شخص کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کےلئے کارروائی شروع کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد موت کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا