راجوری میں ایل او سی کے نزدیک کواڈ کاپٹر پر فوج کی فائرنگ

0
0

یواین آئی

جموںجموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرا سیکٹر میں درمیانی شب ایک مشتبہ پاکستانی کواڈکاپٹر بھارتی حدود میں گھس آیا تاہم مستعد فوجی جوانوں نے ا ±س سے واپس بھگا دیا۔معلوم ہوا ہے کہ بعد ازاں تلاشی آپریشن کے دوران فوج نے پستول اور گولیوں کے راونڈ برآمد کئے۔اطلاعات کے مطابق درمیانی شب راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک مشتبہ کواڈ کاپٹر کو فضا میں اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مستعد فوجی اہلکاروں نے کواڈ کاپٹر پر فائرنگ کی جس کے بعد اس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔انہوں نے بتایا کہ جمعے کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران ایک پستول ، دو میگزین اور37پستول گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے۔باور کیا جارہا ہے کہ کواڈ کاپٹر کے ذریعے ہی برآمد شدہ گولہ بارود کو بھارتی حدود میں پھینکا گیا ہے۔یہ رپورٹ فائرل کرنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا