راجوری قصبہ کی عوام نے کیا ڈی سی راجوری کا شکریہ ادا  پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے 20لاکھ روپے منظور

0
0

 

عمرارشدملک

راجوریراجوری قصبہ کے وارڈ نمبر 7,8,9,12میں عرصہ دراز سے پانی کی سخت قلت کی وجہ سے اکثر لوگوں کو پانی پمپوں سے لانا پڑتا تھا لیکن کسی آفیسر نے اسطرف توجہ نہیں دی تاکہ پانی کی قلت کو دورکیا جاسکے ۔تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی کارکنا ن جن میں شفقت میر ، تعظیم ڈار اور اشتیاق بٹ نے پانی کی قلت کو لیکر تین روز قبل ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری ڈاکٹر شاہد اقبال سے ملاقات کی اور انہیں وارڈ نمبر 7,8,9,12میں پینے کے پانی کی قلت سے آگاہ کیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے انہیں یقین دہانی دی کہ جلد ہی اس پر کام ہو گا تاکہ پانی کی قلت کو ہمیشہ کے لئے دور کیا جاسکے ۔وہیں ان وارڈوں میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے بور ویل کی منظوری دی جس کی لاگت 20لاکھ روپے تک ہوگی اور ساتھ میں ہدایت دی ہے کہ جلد ہی اس کی تعمیر کو مکمل کیا جائے تاکہ پانی کی قلت کو ختم کیا جاسکے ۔ وہیں سیاسی و سماجی کارکنا ن جن میں شفقت میر ، تعظیم ڈار اور اشتیاق بٹ نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صرف تین دن میں ہی عوام کی پریشانی کا مستقل حل کرنا قابلِ تعریف ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بھی ہماری ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا