مقامی لوگوں نے کی ضلع انتظامیہ سے تار کول بچھانے اور نالیوں کی مرامت کی اپیل
عمرارشدملک
راجوری ´// راجوری کے صدر مقام میں سڑکوں کی خستہ حالت سے مقامی لوگکافی پریشان حال ہیں کیونکہ راجوری قبصہ کی اندرونی سڑکو ں سے تار کول اکھڑ چکا ہے جس وجہ سے بارشوں کا پانی سڑکوں میں جمع ہوجاتا ہے اس کے علاوہ شہر کی نالیوں کی حالت بھی کچھ خاص ٹھیک نہیں ہے اکثر نالیوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوتا ہے جس سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کے صدر مقام میں سڑکوں اور نالیوں کی خستہ حالت کی وجہ سے عوام مختلف پریشانیوں میں مبتلا ہورہے ہیں کیونکہ بارش کے موسم میں بارش کا پانی اور اس کے علاوہ نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں کے کھڈوں میں جمع ہوجاتا ہے جہاں سے گزرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجاتا ہے ۔ واضح رہے کے راجوری صدر مقام کے ائی ٹی ائی سڑک ، کنووینٹ اسکول کے پاس والی سڑک جو نیو بس سٹینڈ سے جوڑتی ہے ،بیلا کالونی والی سڑک ،پُرانے بس اسٹینڈ والی سڑک اور اس کے علاوہ شہر کی تمام نالیوں کی خستہ حالت ہے جس کی مرامت نہ ہوئی تو تاجروں کو بھاری نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ ٹوٹی نالیوں کا پانی دوکانوں میں داخل ہورہا ہے اس لئے فوری طور پرنالیوں کی مرامت کی ضرورت ہے اور اکھڑی سڑکوں پر تار کول بچھائی جائے تاکہ حادثوں سے بچا جاسکے ۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سڑکوں پر تار کول بچھائی جائے اور ٹوٹی پھوٹی نالیوں کی مرامت بھی کی جائے ۔