راجوری شہر کے اندر تعمیراتی کاموں میں تیزی

0
0

عبداللہ پل کی تعمیر مکمل ہونے سے گجر منڈی والا جام کم ہوگا :صدر بیوپار منڈل راجیش گپتا
شیراز چوہدری

راجوری راجوری شہر کے گجر منڈی چوک سے پرانے شہر کو جانے والی سڑک پر کافی جام ہونا کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج سے تین سال پہلے ضلع انتظامیہ راجوری نے عبداللہ پل راجوری کے ساتھ ایک اضافی پل کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا ۔اس کام کی تعمیر پچھلے کچھ مہینوں سے کافی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہی تھی مگر آج یہ کام تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوا ہے ۔اسی سلسلہ میں ’لازوال کے‘ ساتھ بات کرتے ہوئے صدر بیوپار منڈل راجوری راجیش گپتا نے کہا کہ آج پل کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے اور بہت جلد اس کی تعمیر مکمل ہو جائے گی اور عوام کو گجر منڈی سے بازار میں جاتے وقت جام کی وجہ سے جو مشکلات آتی تھی اس سے نجات ملے گی ۔انہوں نے اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی کوششوں سے اس پل کی تعمیر کا کام ہوا ہے اس موقعہ پر محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازم کے علاوہ اور بھی لوگ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا