لازوال ڈیسک
جموں؍؍راجوری کے کالاکوٹ جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹ مابین جاری تصادم میں پونچھ سے تعلق رکھنے والا فوجی بھی جاں بحق ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق راجوری تصادم میں لانس نائیک عبدالمجید ساکن پونچھ بھی جاں بحق ہوا ہے۔جوں ہی علاقے میں خبر پھیل گئی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گھر جا کر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔معلوم ہوا ہے کہ عبدل مجید 9پیرا کمانڈو یونٹ میں بطور لانس نائیک تعینات تھا۔لانس نائیک نے اپنے پیچھے بیوہ ، دو بیٹوں اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔