راجوری اور پونچھ میں بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن، سول انتظامیہ اور انڈین آرمی کی طرف سے میگا میڈیکل کیمپ

0
0

سرنکوٹ اور کوٹرنکہ میںکل 2428 رہائشیوں نے مفت طبی علاج اور ادویات کی تقسیم کا فائدہ اٹھایا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍سرنکوٹ، کوٹرنکا اور قریبی علاقوں کے رہائشیوں، گجروں، بکروالوں اور پہاڑی آبادی کی مدد کرنے کے لیے، ہندوستانی فوج نے بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن، پونے کی ایک این جی او، جی ایم سی، راجوری اور ڈی ایچ پونچھ اور پی ایچ سی، کوٹرنکہ کے ساتھ مل کر ایک میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
وہیںڈاکٹروں کی ٹیم کوٹرنکہ میں کل 13 سابقہماہر ڈاکٹروں اور سرنکوٹ میں 10 سابقہماہر ڈاکٹروں پر مشتمل تھی۔ اس دوران ماہرین کی ٹیم میں فزیشن، گائناکالوجسٹ، فارماسسٹ، ڈرمیٹولوجسٹ، آپتھلمولوجسٹ، پیڈیاٹریشن اور فزیشن شامل تھے۔ وہیںفاؤنڈیشن کی ٹیم کے علاوہ جی ایم سی، راجوری اور پونچھ اور پی ایچ سی، کوٹرنکہ کے ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ تمام ڈاکٹروں کے لیے الگ کاؤنٹر بنائے گئے تھے تاکہ آنے والے مریضوں کو درکار ماہرانہ نگہداشت فراہم کی جا سکے۔اس دوران ٹی بی کے مریضوں کے تھوک کے نمونے لینے کے لیے کوٹرنکہ میں ایک اسکریننگ کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا تھا۔وہیں کوٹرنکہ اور سرنکوٹ کے علاقوں کے 1031 مرد، 1060 خواتین اور 237 بچوں سمیت کل 2428 رہائشیوں نے مفت طبی علاج اور ادویات کی تقسیم کا فائدہ اٹھایا۔واضح رہے اس تقریب کا مقصد رہائشی آبادی اور دور دراز علاقوں سے نقل مکانی کرنے والی گجر بکروال برادری کے ڈیروں کو خصوصی طبی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا