راجوری اور پونچھ اضلاع میں بلاک ڈولپمنٹ آفیسران کی قلت ، عوام کو پریشانیوں کا سامنا

0
0

ڈائریکٹر آفیس جموں میں بی ڈی او غیر ضروری طور پرتعینات ،لیکن اعلیٰ آفیسران نیند میں
عمرارشدملک
راجوری // محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں عام لوگوں کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ عروج پر جارہا ہے کیونکہ بلاکوں میں بی ڈی اوز کی سخت قلت نے عام لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے, وہیں ڈائریکٹر آفیس جموں میں تقریباً دس کے آس پاس بی ڈی اوز بغیر کسی کام کے تعینات رکھے گئے ہیں جبکہ بغیر کسی کام کے انہیں تنخواہیں بھی دی جارہی ہیں لیکن بلاکوں کے لئے محکمہ کے پاس بی ڈی اوز نہیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ جموں کے راجوری ، پونچھ ، ریاسی ، جموں ،سانبہ،ڈودہ ،ادھمپوراور کے دیگر اضلاع میں تقریباً 25بی ڈی اوز کے عہدے خالی پڑے ہے اور ان اضلاع میں ایک ایک بی ڈی او کے پاس دو یا تین بلاک ہے جس وجہ سے زمینی سطح پر عوام کے کام نہیں ہورہے اور یہاں تک بلاک دفتروں میں بھی کام کاج متاثر ہوئے ہیں ۔خطہ پیر پنچال کے دو اضلاع راجوری اور پونچھ میں اس وقت 9بی ڈی او ز کی کُرسیاں خالی پڑی ہیں ضلع راجوری میں کوٹرنکہ، پنج گرائیں ، قلعہ درہال ، لمبیڑی ، سیوٹ جبکہ ضلع پونچھ میں لورن ، سرنکوٹ ،بالاکوٹ اور مینڈھر میں بی ڈی او کی سخت ضرورت ہے اور اس وقت ان بلاکوں میں تعینات بی ڈی او ز کے پاس دو یا تین بلاکوں کے چارج ہیں اور دیکھا جائے تو جس بی ڈی او کے پاس ایڈیشنل چارج ہے اس کے دونوں بلاک کا گراف نیچے ہوتا جارہا ہے مشال کے طور پر بی ڈی او منکوٹ کے پاس بالاکوٹ کا چارج بھی ہے لیکن دونوں بلاکوں کا حال تباہ کن ہے جس وجہ سے منکوٹ کے 8جی آر ایس کو معطل کیا گیا ہے کیونکہ بلاک کافی بے حال ہوگیا ہے ۔ بلاکوں کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے چند روز قبل 8بی ڈی اوز کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا جبکہ ان میں زیادہ وہ بی ڈی او ز ہے جن کے پاس دو یا تین بلاکوں کے چارج ہے اور اسکے علاوہ راجوری اور پونچھ میں بی ڈی اوز کی کمی کی وجہ سے لوگوں کے روز مرہ کے کاموں پر بھی روک لگ گئی ہے ۔ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر نے خالی بلاکوں میں بی ڈی اوز کی تعیناتی کا سلسلہ تیزی سے شروع رکھا ہوا ہے ایک آڈر نمبر 153بتاریخ 5فروری ڈائریکٹر کشمیر نے 7انچارج بی ڈی اوز کو ایڈیشنل چارج دئے تاکہ لوگوں کی مشکلات ختم ہوسکے لیکن وہیں صوبہ جموں میں بھی بڑی تعداد میں بی ڈی اوز کی کمی ہے خاص طور پر سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں 9بلاکوں کے ایڈیشنل چارج دئے گے ہیں جس وجہ سے بلاک دفتر اور مقام عوام سب ہی پریشان حال ہیں ۔کیا ڈائریکٹر کشمیر کے پاس زیادہ اختیارت ہیں یا پھر ڈائریکٹر جموں کو اپنے اختیارت کی جانکاری نہیں ہے کیا وجہ ہے کہ راجوری اور پونچھ میں مستقل بی ڈی او ز تعینات کیوں نہیں ہوتے اور کب تک راجوری اور پونچھ کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہے گا ۔گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ راجوری اور پونچھ میں محکمہ دیہی ترقی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈائریکٹر جموں دیہی ترقی کو اختیارت دئے جائے کیونکہ بی ڈی اوز کی کمی کی وجہ سے صوبہ جموں کے دیہی عوام کافی مشکلات اور پریشان حال میں ہے اس لئے عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے اور بی ڈی اوز کو تعینات کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا