راجوری اننت ناگ نشست سے بھاجپا اپنا امیدوار میدان میں اتارے:سابقہ ایم ایل سی مرتضی خان

0
0

کہا پہاڑی طبقہ کے مخالف شخص کو امیدوار نہ بنائیں،بھاجپا کے امیدوار کی حمایتکریں گے
لازوال ڈیسک
مینڈھر؍؍سابق ایم ایل سی مرتضی خان نے پارلیمانی نشست راجوری پونچھ انت ناگ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار اتارنے کے سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ ہم سب مرکزی حکومت بی جے پی کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے پہاڑی طبقہ کو اپنا بنیادی حق ایس ٹی کا درجہ دیا ہے جس سے پہاڑی قبیلہ کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے جس کو پورے یوٹی جموں و کشمیر کے اندر بسنے والا پسماندہ و سرحدی پہاڑی قبیلہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم احسان کا بدلہ احسان سے چوکانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارا بھارتیہ جنتا پارٹی سے یہ وعدہ ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ بی جے پی کے امیدوار کو بڑی تعداد میں دینا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر بی جے پی کسی ایسے امیدوار کو میدان میں اتارتی ہے جس نے ساری زندگی سیاست میں رہ کر پہاڑی طبقہ کی کھل کر مخالفت کی تو ہم اس کو ووٹ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اگر امیدوار میدان میں اترتا ہے تو ہم اپنی طرف سے پوری مدد کر کے بی جے پی کے امیدوار کو کامیاب کر کے مرکز میں بھیجیں گے اور پہاڑی طبقہ دل کھول کر مدد کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ پہاڑی طبقہ کی جدوجہد گشتہ چالیس سالوں سے جاری تھی جس کو بی جے پی کی سرکار نے پورا کر کے بنیادی حق ایس ٹی سٹیٹس دیا ہے اور ہم اس کا احسان چکائیں گے ۔انہوں نے بی جے پی اعلیٰ کمان سے اپیل کی کہ پارلیمانی انتخاب میں راجوری پونچھ اننت ناگ نشست پر اپنا امیدار بی جے پی پارٹی سے اتاریں تاکہ بڑی تعداد اس پسماندہ خطہ کی عوام بی جے پی امیدوار کے حق میں ڈال کر کامیاب کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا