نظارت آزاد
بدھل// بدھل میں بس اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور مقامی دوکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھل میں گاڑیوں کی آمد و رفت زیادہ ہوگئی ہے اور جو بھی گاڑیاں آتی ہیں چاہے وہ سروس ہوں یا پرائیویٹ گاڑیاں ہوں سبھی بیچ بازار میں ہی رکتی ہیں جس سے دوکانداروں اور عام مسافروں کو کافی مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کوٹرنکہ سے گذارش ہے کہ بدھل میں بس اسٹینڈ کے لئے کوئی متبادل جگہ مقرر کی جائے تاکہ دوکانداروں اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔