سروانند کول پریمی کی چند اشاعتیں پیش کیں،صد سالہ تقریب کے متعلق کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
سرینگرممتاز سماجی کارکن اور امرشہید سروانند کول پریمی کے بڑے بیٹے، ایک مشہور آزادی پسند، ایک مشہور ادیب، سماجی مصلح، گاندھیائی، محب وطن اور ایک مشہور استاد راجندر پریمی نے راج بھون سرینگر میں ایل جی منوج سنہاسے ملاقات کی۔اس موقع پر راجندر پریمی نے دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ایل جی موصوف کے سامنے ان کے خاندان کی طرف سے تعظیم کے لیے اٹھائے گئے اقدامات،2024 میں صد سالہ پیدائش کے موقع پر تقریب کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی ۔
اس موقع پرراجندر پریمی نے اپنے والد کی چند اشاعتیں ایل جی کو پیش کرتے ہوئے،صوفشالی ہائر اسکنڈری اسکول کا نام ان کے نام پر رکھنے کیلئے ایل جی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک کی گئی یادگاروں کے لیے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کے ذریعہ دہلی کے مختلف میٹرو اسٹیشنوں پر پینل کٹ آو ¿ٹ لگاتے ہوئے، ان کی یاد میں ایک خصوصیپوسٹل کور بھی جاری کیا اور اس کا نام قومی ہیروز کی فہرست میں ہماری آزادی کی جدوجہد کے نام نہاد ہیرو کے طور پر درج کیا۔
راجندر پریمی نے ایل جی پر زور دیا اور متاثر کیا کہ وہ 2024 کی ان کی پیدائش کی صد سالہ تقریب کے دوران ان کی مناسب یادگاری کے لیے انکاکیس اٹھائےں، خاص طور پر وزارت ثقافت، ایم ایچ اے اورپی ایم او اور دیگر متعلقہ حکام سے کہ حقیقی اور جواز میں ان کی مناسب منظوری کے لیے سفارش کریں۔ اس میٹنگ کے دوران شری راجندر جی نے ایل جی کے نوٹس میںلایا کہ یو ٹی حکومت اب ہمارے طویل عرصے سے زیر التوا کیس کو حل کرنے کی خواہشمند ہے۔وہیںراجندر نے چیف سکریٹری، ڈی سی اننت ناگ اور ڈی آئی جی ایس کے آر کا ان کی ذاتی دلچسپی اور مداخلت کے لیے شکریہ ادا کیا ۔