رائے بریلی اور امیٹھی میں کانگریس کو برتری

0
0

نئی دہلی، // پارٹی لیڈر راہل گاندھی کانگریس کی روایتی پارلیمانی سیٹ رائے بریلی سے اور کانگریس کی ہی امیٹھی سیٹ سے کشوری لال شرما آگے ہیں۔

مسٹر گاندھی اپنے قریبی حریف بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ پر تقریباً 18,000 ووٹوں سے آگے ہیں، جب کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی سیٹ پر 10,000 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

محترمہ ایرانی نے گزشتہ الیکشن میں اس سیٹ پر راہل گاندھی کو شکست دی تھی۔ اس بار کانگریس خاندان کے کسی فرد کے بجائے خاندانی وفادار سمجھے جانے والے کشوری لال شرما اس سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جن کے لیے خود مسٹر گاندھی اور پارٹی لیڈر محترمہ پرینکا گاندھی نے بھرپور مہم چلائی تھی۔

مسٹر گاندھی رائے بریلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کی والدہ محترمہ سونیا گاندھی اس سیٹ پر لگاتار الیکشن جیتتی رہی ہیں لیکن اس بار وہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئی ہیں، اسی لیے انھوں نے رائے بریلی کے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے راہل گاندھی کو انہیں سونپ رہی ہیں۔

مسٹر گاندھی کیرالہ کی وایناڈ سیٹ پر بھی 80 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا