یواین آئی
نئی دہلی؍؍’’ دنیا میں سب سے زیادہ ذیابیطس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ہندوستان میںپائی جاتی ہے ۔ذیابیطس کے ٹائپ 2 مریضوں کو اکثر بے قابو ہیموگلوبن اے ون سی(ایچ بی اے ون سی) بیٹا سیل کا سامنا کرنا پڑتا ہے غیر فعالی جو انسولین کے اخراج کو متاثر کرتی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ وزن میں اضافہ اورذیابیطس کو کنٹرول کرنا مریضوں کے لیے مشکل ہوجاتا ہے ۔یہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ ذیابیطس کے علاج میں قائدانہ رول کے سبب ہمیں ذیابیطس کو روکنے والی جدید ترین اور کفایتی دوا ڈی ایم زیٹا آر متعارف کرانے پر فخر ہے ‘‘۔ان خیا لات کا اظہار فارمولیشنز، گلین مارک فارماسیوٹیکل لمیٹڈ کے صدر اور بزنس ہینڈ(ہندوستان) آلوک ملک نے ذیابیطس کی نئی دوا لانچ کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کی یہ دوا نہ صرف ہائی ایچ بی اے ون سی اور دیگر امراض سے متاثربالغ مریضوں میں گلائسیمک کنٹرول کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے بلکہ گردوں اورامراض قلب کو کم کرنے میں معاونت کرتی ہے۔ اس مضبوط پروفائل کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ Zeta® DMذیابیطس کے مریضوں کے لمبے علاج میں سہولت فراہم کرے گی۔معروف عالمی دواساز کمپنی گلین مارک فارماسیوٹیکل لمیٹڈ(گلین مارک فارما) نے ہندوستان میں ڈیپاگلفلوزن اور میٹ فارمن کے ساتھ وسیع پیمانے پر استعمال کی جانے والی ٹنیلگلپن کے پہلے ٹرپل ڈرگ فکسڈ ڈو ز کمبی نیشن(ایف ڈی سی)کویہاں لانچ کیا۔ Zeta® DMبینڈ کے نام سے لانچ کی گئی اس ایف ڈی سی میں ایک مقررہ خوراک میں ڈ پی پی 4انہیبیٹر، ٹنیلگلپن (20ایم جی)، ایس جی ایل ٹی2انہیبیٹر، ڈیپاگلفلوزن(10ایم جی )ا ورمیٹ فارمن ایس آر (500ایم 1000ایم )شامل ہیں۔ ٹائپ ٹوذیابیطس کے مریضوں میں گلائسمک کنٹرول میں سدھار کے لئے اسے دن میں ایک بار لینے کی سفارش کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ گلین مارک کمپنی ذیابیطس کے مریضوں، خاص طور پر غیر کنٹرول شدہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جدید، موثر اورکفایتی علاج میں شہرت رکھتی ہے۔