مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کیلئے ایس بی ایم ۔جی سالانہ عمل آوری کے منصوبے کو منظور ی دی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍مرکزی وزارتِ جل شکتی ڈرنکنگ واٹراینڈ سینی ٹیشن محکمہ (ڈی او ڈی ڈبلیو ایس) نے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج جموں و کشمیر کے ساتھ طلب کی گئی ایک میٹنگ میں سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) کے تحت جموں و کشمیر کے لئے سالانہ عمل آوری منصوبہ 2024-25 ء کو منظوری دی۔سیکرٹری ڈی او ڈی ڈبلیو ایس ونی مہاجن کی صدارت میں منظوری کمیٹی میٹنگ میں سالانہ عمل آوری منصوبہ کو منظوری دی گئی جس میں جے ٹی سیکرٹری جتندر سری واستو اور مرکزی حکومت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج جموں و کشمیر ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے ڈائریکٹر جنرل رورل سینی ٹیشن جموں و کشمیر انو ملہوترا کے ساتھ کمیٹی کے سامنے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔دیہی علاقوںمیں365.42 کروڑ روپے کے سالانہ منصوبے کے اخراجات کا تخمینہ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے اثاثوں کی تخلیق، اثاثوں کو چلانے اور برقرار رکھنے میں کمیونٹیوں کی مدد کرنے، سیاحتی مقامات، مذہبی مقامات اور تعلیمی اداروں کی کوریج کا تصور کرتا ہے۔ اِس منصوبے کا سب سے بڑا زور آپریشنل پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹوں کے قیام پر ہوگا جو بجلی کی فراہمی، کنکٹویٹی، ویسٹ کلیکشن کی معاونت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوںبالخصوص سڑک شعبے میں کٹے ہوئے پلاسٹک کے اِستعمال کے لئے تفصیلی پالیسی فراہم کرے گا۔محکمہ نے 2,000 کمیونٹی سینٹری کمپلیکس کی تعمیر کا پیش خیمہ کیا جس میں ترجیحی مقامات اور اَنکوآرڈ پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، گرے واٹر مینجمنٹ، بائیو گیس پلانٹوں کی تعمیر، سلج ٹریٹمنٹ پلانٹوں، ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات اور کمیونٹی بیداری کے لئے اثاثے ایس بی ایم کے سالانہ عمل آوری منصوبے کے تحت منظور کردہ اہم اَقدامات میں شامل ہیں۔ اے آئی پی کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کی دیرپایت کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے اِس منصوبے کے تحت دور دراز علاقوں میں آبادی کی کوریج، خواتین پرمرکوز اَقدامات، رورل ہیلتھ کیئراور تعلیمی اِداروں کی کوریج کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے پہاڑی چراگاہوں، کمزور آبادیوں میں نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کو صفائی کی سہولیات فراہم کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات کے لئے مضافاتی علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مشن ڈائریکٹر ایس بی ایم نے پی ایم اے وائی ہاؤسنگ یونٹ سے مستفید ہونے والے تمام اَفراد کی کوریج کے علاوہ 21,000 آئی ایچ ایچ ایل یونٹوں کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ منظور شدہ منصوبے میں کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے ، ذخیرہ کرنے اور الگ کرنے کے مراکز، کوڑا کرنے کو جمع کرنے اور ٹرانسپورٹیشن کے لئے گاڑیاں ، اِنفرادی اور کمیونٹی کمپوسٹ گڑھے، سیگریگیشن ڈبے اور صفائی کارکنوں کے لئے حفاظتی سامان بھی شامل ہیں۔دیہاتی سطح کمیٹیوں اور فیلڈ سٹاف کی استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ دریں اثنا، محکمہ نے تمام اَضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز ڈیولپمنٹ سے کہا ہے کہ وہ منریگاکے تحت ایس بی ایم کے ساتھ ہم آہنگی کو شامل کریں تاکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پلاسٹک ویسٹ پروسسنگ اور ڈسپوزل اور گرے واٹر مینجمنٹ کے لئے اثاثے بنائے جاسکیں۔ جل جیون مشن کے تعاون سے گھرانوں کی کوریج کے لئے بھی اَقدامات کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔رورل سینی ٹیشن محکمہ صفائی ستھرائی، دیرپایت اور ویسٹ مینجمنٹ کے مقصد سے کمیونٹی پر مبنی اقدامات کے لئے آئی ای سی کے تحت مواد تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔ موجودہ برس کے لئے ایس بی ایم منصوبہ کے تحت شری امرناتھ جی یاترا کے دوران صفائی ستھرائی کی بھی تجویز ہے۔دیرپایت کے لئے ایس بی ایم کے تحت کمیونٹی بیداری اور رضاکارانہ خدمات کو فروغ دیا جارہا ہے۔