دیگر ریاستوں میں بھی سپریم کورٹ کی آئینی بنچ بنانے کا راجیہ سبھا میں مطالبہ

0
0

نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) ترنمول کانگریس کی سشمیتا دیو نے منگل کو راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ دیگر ریاستوں میں بھی بنائی جانی چاہئے تاکہ زیر التوا مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جاسکے۔
ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے محترمہ دیو نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر التواء مقدمات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ دور دراز مقامات پر سپریم کورٹ کی بنچ بنانے کا مطالبہ کیا گیا لیکن سپریم کورٹ نے انکار کر دیا مگر آئینی بنچز بنائے جا سکتے ہیں۔ ملازمین اور منظور شدہ ججوں کی تعداد بڑھا کر اس کے لیے انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔
محترمہ دیو نے کہا کہ اضافی بنیادی سہولیات ملنے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آئینی بنچ بنانے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں اور حکومت کو اس سمت میں کام کرنا چاہیے تاکہ آئینی بنچ کو بھیجے گئے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا