قاتلوں نے ناپاک حرکت انجام دیتے ہوئے انسانیت کو شرمسار کرنے والا کام کیا ہے
ایم شفیع رضوی
ادھمپور؍؍گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے میرے سینئرسماجی کارکن و پی ڈی پی لیڈر چودھری ضیافت علی پھامبڑا نے گزشتہ روز کشمیر میں رام نگر کے پیشہ سے مزدور دیپ کمار کے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں نے ناپاک حرکت انجام دیتے ہوئے انسانیت کو شرمسار کرنے والا کام کیا ہے ۔واضح ہو کے دیپ کمار نامی شخص جو ضلع ادھمپور کے رام نگر سے اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے کشمیر گیا ہوا تھا گزشتہ روز کچھ نامعلوم بندوق برداروں میں دیپ کمار کا گولی مار کر قتل کر دیا دیپ کمار اپنے گھر کا کمانے والا اکلوتا نوجوان تھا مرحوم کا والد بزرگ ہے دوسرا کوئی بھائی بھی نہیں ہے کمانے والا گھر نصف درجن افراد کھانے والے ہیں چوہدری ضیافت علی پھامبڑا نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کے مرحوم کے لواحقین کی معقول مالی مدد کی جائے جس سے مرحوم کا بزرگ والد اپنے گھر کے نظام کو چلا سکے کیونکہ دیپ کمار نہایت ہی غریب کنبے سے تعلق رکھتا تھا جس کے پاس رہنے کا گھر بھی نہیں ہے ایسے ہی ظالموں کے خوف سے دیپ کمار کے والد نے آج سے قریب بیس سال قبل اپنے آبائی گاؤں رام نگر سے ہجرت کر کے بجالتہ میں سکونت اختیار کی تھی لیکن گھریلو مالی حالت نے دیپ کمار کو روزی روٹی کی تلاش میں کشمیر جانے کے لیے مجبور کیا جہاں پر اسے انسانیت کے دشمنوں نے قتل کردیا ۔پھامبڑا موصوف نے کہا کہ ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ بہت کم ہے ۔پھامبڑا موصوف نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ حکومت کی طرف سے آئے روز دعوے کیے جاتے ہیں کہ جموں کشمیر میں سے دہشت گردی کو بالکل ختم کر دیا جاتا ہے تو پھر یہ ایسے واقعات رونما کیوں ہو رہے ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے دعوے کھوکھلے ہیں ۔