انیتا پوار ، ایس ڈی پی او جی آر پی جموں کاریلوے اسٹیشن جموں کاتفصیلی دورہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آئندہ دیوالی میلہ اور پوجا کی تعطیلات سے پہلے محترمہ انیتا پوار ، ایس ڈی پی او جی آر پی جموں نے ریلوے اسٹیشن جموں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پورے ریلوے اسٹیشن جموں کا دورہ کیا اور ان کے ہمراہ انسپکٹر ونود کمار نے ایس ایچ او جی آر پی جموں و جی اارپی کے دیگر افسران / آرپی ایف / آئی ٹی بی پی موجود تھے۔ ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کرنے کے لئے ڈاگ اسکواڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔ ان تہوار کے دنوں کے دوران بڑی تعداد میں مسافروں کی آمد وروانگی ہوتی ہے ۔ریلوے اسٹیشن جموں بھیڑ کومیں اضافہ ہوتاہے،وہ اضافی چوکس اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں ملک وسماج دشمن عناصرکی سرگرمیو ں پرنظر رکھنالازمی ہوتاہے، ملک کی سلامتی ،شہریوں کو بہترسہلویات کیلئے چوکسی برتی جاتی ہے۔دورے کے دوران ٹریک اور ریلوے اسٹیشن پر جی آر پی کی تعیناتی کو بڑے پیمانے پر چیک کیا۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشن جموں کے ٹیکسی / بس / آٹو اسٹینڈ سے چلنے والے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کیں تاکہ مشکوک حرکت کے ساتھ مسافروں کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کیو آر ٹی کو اچھی طرح سے لیس رکھیں اور ریلوے اسٹیشن پر ڈاگ اسکواڈ تعینات رکھیں۔