دینی ودنیاوی تعلیم کو گھر گھر پہنچاناہمارانصب العین :ڈاکٹر شوکت بخاری

0
0

رضاءالعلوم اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول پونچھ کے طلبہ وطالبات نے بارہویں جماعت کے نتائج کے سلسلہ میں ریاست میں اسکول کے نام کوروشن کیا
سرفرازقادری
پونچھرضاءالعلوم اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول پونچھ جوکے پچھلے کئی برسوں سے تعلیمی طور پر ہرسال ایک قدم آگے بڑھ رہاہے اس سال بھی وہاں اساتذہ کرام کی محنتوں سے وہاں کے طلبہ وطالبات نے پوری ریاست میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔اہل پونچھ کے لئے یہ بڑی مسرت و شادمانی کی بات ہے کہ اس ادارے کی ایک بچی نے سٹیٹ لیول پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ان باتوں کا اظہار رضاءالعلوم اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت بخاری نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طلباءوطالبات کو جہاں پر دنیاوی تعلیم دی جائے وہاں پر اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی عام کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ گھر گھر میں دینی اور دنیاوی دونوں کوتعلیموں کو عام کیا جائے اس کے لیے بچوں کے والدین کی ضرورت ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دے ہم انشاءاللہ تعالی عزم کر چکے ہیں کہ ہماری پوری کوشش رہے گی کہ ہر گھر میں تعلیم کو عام کیا جائے اور اور ہمارے بچے علم کے ذریعے آگے بڑھ سکے مزید انہوں نے بچوں کو بچوں کے والدین کو اور رضا العلوم اسلامیہ ہائیر سکنڈری سکول کے اساتذہ کرام کو پورے سٹاف کو انہوں نے مبارک باد پیش کی اور اس یقین کے ساتھ کہ انشاءاللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری و ساری رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا