دیماپور -کوہیما کے درمیان چار لین کا نیشنل ہائی وے بنے گا

0
0

حکومت شمال مشرق میں اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی عہدبند:گڈکری
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتین گڈکری نے کہا کہ حکومت شمال مشرق میں اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہو رہی ہے اور اسی سلسلے میں دیماپور سے کوہیماکو جوڑنے کے لئے چار لین کا نیشنل ہائی وے تعمیر کیا جا رہا ہے۔مسٹر گڈکری نے ٹوئیٹ کیا،’’ہم ناگالینڈ میں اایک اہن بنیادی ڈھانچے کی ترقی اسکیم شروع کرر ہے ہیں اور دیماپور سے کوہیما تک 14.71کلومیٹر طویل چار لین والا نیشنل ہائی وے تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ کام دوسرے پیکیج کے تحت کیا جا رہا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کی کل تخمینی لاگت 339.55کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصدراجدھانی شہر کوہیما اور دیگر ریاستوں کے مختلف تجارتی مرکزوں کے درمیان کنیکٹیویٹی میں بہتری لانا ہے، جس سے ترقی اورخوشحالی کے لئے لوگوں اور سامانوں کی تیزی سے آمد ورفت کو قابل بنایا جا سکے۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ وزیر اعلی نریندر مودی کی قیادت میں حکومت شمال مشرقی ریاستوں ک ساتھ ملک میں سڑکوں کا ایسا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کام طے مدت کے اندر کم قیمت میں ہوگا اور اس میں معیار سے سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور معیارات پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا