دیر رات شدید ژالہ باری کی وجہ سے مکی اور گھاس تباہ و برباد

0
0

محمد بشارت
کوٹرنکہ ؍؍ ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ کی متعداد پنچایتوں میں دیر رات شدید ژالہ باری کی وجہ سے مکی کی فصل تباہ و برباد ہوگئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پنچایت حلقہ دراج اے دراج بی موڑا پٹیلی راتھر منڈی کراگ جگلانوں کنڈی درمن پھلنی شاہپور و دیگر پنچایتوں میں تیز آندھی اور ژالہ باری کی وجہ سے مکی کی فصل پوری طرح برباد ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پہاڑی علاقہ میں سال میں ایک ہی فصل ہوتی ہے اور وہ بھی موسم کی مار کی وجہ کے تباہ و برباد ہوگی ہے انہوں نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کا گھاس چارہ بھی ختم ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری و ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہژالہ باری سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر کسانوں کو جلد معاوضہ فراہم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا