دیالگام اننت ناگ میں جموں و کشمیر بگاٹور ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بگاٹور چیمپئن شپ کا انعقاد 

0
0
 شاہ ہلال
 اننت ناگ// جموں و کشمیر بگاٹور ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر پیرا اسپورٹس ایسوسی ایشن ماڈرن پائتھین گیمز، ایف آئی ٹی انڈیا کے اشتراک سے مارل ہائی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ دیالگام اننت ناگ میں بگاٹور چمپیئن شب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔سینئر بی جے پی لیڈر اور یو ٹی نائب صدر مہیلا مورچہ رومیسہ رفیق مہمان خصوصی تھی جبکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ضلع نائب صدر اننت ناگ پنکا ملک مہمان ذی وقار موجود رہےمذکورہ لیڈران کے ہمراہ سماجی کارکن انیس الاسلام بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر طلباء نے مذکورہ بالا شخصیات کے سامنے پرفارم کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
 اس موقع پر رومیسہ رفیق نے ابھرتے ہوئے طلباء سے کچھ سنہری الفاظ میں خطاب کیا اور اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔  انہوں نے جموں و کشمیر یو ٹی اسپورٹس کونسل اور ایل جی انتظامیہ کا جموں و کشمیر کے طلباء کو بہترین پلیٹ فارم دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر خصوصی اسکول کے تمام فیکلٹی اور طلباء کی تعریف کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے طلباء اور نوجوانوں سے بھی درخواست کی کہ وہ منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ رومیسہ نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور اپنے ملک کے مستقبل کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔  انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ نوجوانوں کی حمایت میں ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
 بعد ازاں سکول انتظامیہ نے اپنا قیمتی وقت دینے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے پر مذکورہ لیڈران کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا