مرحوم مولانا بشیر احمد نقشبندی کی عوام تئیں دینی سماجی سیاسی خدمات پیش قابل ستائش : مولانا ولایت حسین مصباحی
منظور حسین قادری
بفلیاز علاقہ بفلیاز وپنج سراں موضع دہڑہ موڑہ کی ایک علمی شخصیت مولانا بشیر احمد نقشبندی جو عرصہ دراز سے علیل رہے اچانک رضائے الہیٰ صبح سویرے واصل بحق ہوئے جن کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد عوام نے شرکت کی واضح ہو کہ نماز جنازہ سے قبل مقامی علماءکرام نے مرحوم کی دینی ,سماجی وسیاسی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان کی بے لوث خدمات عوام تئیں قابل ستائش ہیں جنھیں کبھی فراموش نہیں کیا سکتا چونکہ تسلیم ورضا ,ایمان وایقان کے معاملات میں متصلب رہے خوداعتمادی ,سلیقہ شعاری ,بردباری وسمجھداری قدرتی ودیعت تھی دین داری ووفاداری اور دیانتداری کے خوگر آزمائش وابتلا سے متاثر ہو کر بھی اللہ کے بھروسہ پر ثابت قدم رہے ۔عینی شاہدین کے مطابق جس کا ثمر روح قفس عنصری سے پرواز ہونے سے قبل کلمہ طیبہ وردزباں ہوا جو کہ بخشش ومغفرت کی علامت ہے اور سیدالایام جمعہ المبارک کی نورانی ساعتیں نصیب ہوئیں ۔اس موقع پر قاری منظور قادری میڈیا چیف جماعت اہل سنت صوبہ جموں(رجسٹرڈ ) مولانا ولایت حسین مصباحی تحصیل جنرل سکریٹری جماعت اہل سنت حافظ محمد نصیر علیمی تحصیل نائب سکریٹری جماعت اہلسنت قاری گلزار احمد قادری امام وخطیب جامع مسجد سیلاں مولانا غلام ربانی نقشبندی قاری سجاد احمد نقشبندی قاری محمدایوب الحاج مولوی محمد حسین نقشبندی مولوی حاکم دین پنچایتی عہدیداران ونمائندگان کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے نمازجنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں لواحقین وغمزدگان کے ساتھ اظہار تعزیت کی یادرہے مرحوم مولانا بشیر احمد نقشبندی خانوادہ لارکے معتقد تھے اور حضرت الحاج میاں نظام الدین لاروی کے مرید تھے مرکزی جامع مسجد دہڑہ موڑہ میں طویل عرصہ بحیثیت امام وخطیب دینی خدمات پیش کیں۔