موسمی تغیر وتبدل کے مابین حفظان صحت بارے آگہی، تشخیص و معائنہ کاری بروقت ادویات کی فراہمی ناگزیر : ڈاکٹر مسرت ناز چودھری
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍خشک موسم کے باعث گردوغبار اور شدید ٹھنڈ کی وجہ سے خطہ پیرپنچال کے اکثر وبیشتر مقامات پر عوام کو وبائی ومتعدی امراض کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے لئے حکومت انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ہنگامی طور پر شہری ودیہی علاقہ جات میں فوری طبی امداد کو لیکر حفظان صحت مہم کے تحت جگہ جگہ طبی کیمپوں کا اہتمام کیا ہے جہاں عوام الناس کو مختلف امراض بابت جانکاری دی جاتی ہے ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگی یوجنا ہیلتھ کیئر اسکیم کے تحت سب ڈویڑن سرنکوٹ بفلیاز بلاک کے گاؤں دہڑہ موڑہ آنگنواڑی مرکز کنڈی وارڈ نمبر01 میں آیوشمان صحت مرکز بفلیاز کے زیر اثر یک روزہ طبی کیمپ لگایا گیا درایں اثنا ڈاکٹر مسرت ناز چودھری نے کیمپ میں شریک خواتین وحضرات اور بچوں کو حفظان صحت کے قواعد وضوابط اور بنیادی اصولوں کی آگہی دیتے ہوئے خشک سالی کے باعث گردو غبار اور شدید ٹھنڈ میں احتیاطی تدابیر اپنانے پر زوردیا چونکہ درجہ حرارت میں گراوٹ کے کارن معمر افراد میں بلیڈ پریشر لقوہ فالج عارضہ قلب اورنمونیا جیسے معاملات لاحق ہوتے ہیں میڈیکل آفیسر سی ایچ سی ڈاکٹر مسرت ناز نے اعصابی عوارض وبائی ومتعدی امراض کی جانکاری دیتے ہوئے مریضوں کی تشخیص ومعائنہ کاری بعد متاثرین میں مفت ادویات تقسیم کیں اس موقع پر سی ایچ سی بفلیاز کا عملہ سب مرکز صحت دہڑہ موڑہ کا عملہ مختلف آنگنوڑی مراکز کی ورکرز ہیلپرز نے بھی خدمات پیش کی نیز اس موقع پر گولڈن کارڈز کے لئے بھی اندراج کیاگیا اس طبی کیمپ کا اہتمام رختاز بیگم ورکر آنگنواڑی مرکز کنڈی نے کیا تھا جبکہ معاونین میں محمد اسلم خان ایم پی ایچ ڈبلیو شمشاد بیگم اے این ایم نصرین اختر آنگنواڑی ورکر منجوشرما انگنواڑی ورکر سارہ ملک آنگنواڑی ورکر نشاز ہیلپرز نذیرہ بی اور شمیم اختر آشاورکر نسیم اختر جمیلہ بیگم نے بھرپور خدمات پیش کیں۔