ریٹائرڈ ایس ایس پی کی ہلاکت نے ثابت کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیو سینا (یو بی ٹی) جموں و کشمیر یونٹ کے سربراہ منیش ساہنی نے کشمیر کے بارہمولہ میں آذان دینے والے ایک ریٹائرڈ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ثابت کیا جائے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔شیوسینا کے ریاستی دفتر جموں سے جاری ایک پریس ریلیز میں ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر اپنے مذموم منصوبوں کو انجام دیا ہے۔ اس بار دہشت گردوں نے ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کو نشانہ بنایا جو مسجد میں اذان دے رہے تھے اور اس کے جسم کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ وادی میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے، دہشت گردوں نے تمام حدیں پار کر کے اذان دینے والے شخص پر فائرنگ کر کے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ساہنی نے کہا کہ غم کی اس صورتحال میں وہ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔