دھونی کشمیر میں تعینات ہوں گے

0
0

گشت لگانے ، گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹی دی گئی
یواین آئی

نئی دہلیتجربہ کار وکٹ کیپر ، بلے باز ، سابق کپتان اور اسٹیٹ آرمی کی پیراشوٹ ریجیمنٹ میں اعزازیہ عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل مہیندر سنگھ دھونی کو 31 جولائی سے فوج کے ساتھ ٹریننگ کے لیے کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے ۔ فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھونی 31 جولائی سے بٹالین کے ساتھ کشمیر میں ٹریننگ کریں گے ۔ ہندوستانی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ دھونی 31 جولائی سے 15 اگست تک کشمیر وادی میں بٹالین کی وکٹر فورس کے ساتھ تعینات رہیں گے ۔ دھونی نے فوج کے ساتھ ٹریننگ کے لیے اپیل کی تھی جسے فوج کے سربراہ بپن راوت نے منظورکر لیا تھا۔ سابق کرکٹ کپتان کو اس دوران گشت لگانے ، گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹی دی گئی ہے اور وہ اس دوران فوج کی ٹکڑی کے ساتھ رہیں گے ۔ دھونی نے حال ہی میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے دوماہ کا آرام لیا ہے تاکہ وہ فوج کے ساتھ ٹریننگ کر سکیں۔ انہوں نے خود کو آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے سے بھی الگ کر لیا ہے ۔فوج کے سرکاری ذرائع کے مطابق دھونی دیگر جوانوں کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور کسی عام فوجی کے ساتھ ہی رہیں گے ۔ دھونی کے بٹالین کا ہیڈکوارٹر بنگلور ہے جو فی الحال کشمیر میں تعینات ہے ۔قابل ذکر ہے کہ دھونی سنہ 2015 میں پیراشوٹ فوجی بنے تھے ۔ انہوں نے اس کے لیے آگرہ کے ٹریننگ کیمپ میں فوج کے ساتھ طیارے سے پانچ پیراشوٹ چھلانگیں لگائی تھیں۔ سابق کپتان کو سنہ 2011میں لیفٹیننٹ کرنل کے اعزازیہ عہدے سے نوازا گیا تھا جو اسٹیٹ آرمی کی 106انفینٹی بٹالین کا حصہ ہے ۔ فوج کی پیراشوٹ ریجیمنٹ کی دو بٹالین میں سے ایک ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا