دھونی جیسے لیجنڈ سے پنت کا موازنہ مناسب نہیں: ارون

0
0

یو این آئی
نئی دہلی،//ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بھرت ارون نے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی جیسے لیجنڈ کھلاڑی سے پنت کا موازنہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔ ارون نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے کے موقع پر منگل کو یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں نامہ نگاروں سے کہاکہ دھونی ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں جبکہ پنت ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ دھونی جیسے بڑے کھلاڑی سے پنت کا موازنہ کرنا ٹھیک نہیں ہے جو ابھی اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں گزر رہے ہیں۔ دھونی کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری دو ون ڈے میچوں آرام دیا گیا ہے اور موہالی میں کھیلے گئے میچ میں پنت نے دھونی کی جگہ لی تھی۔ ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنا چکے پنت کو ابھی سے دھونی کا جانشین سمجھا جا رہا ہے ۔ دھونی کی جگہ لینے کے لیے پنت کا مقابلہ دنیش کارتک سے ہے لیکن سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ نے پنت کو ترجیح دیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں پنت کا دفاع کیا ہے ۔ پنت نے موہالی میچ میں وکٹ کے پیچھے کافی مایوس کن مظاہرہ کیا اور کچھ آسان ا سٹمپنگ چھوڑی جس کا فائدہ اٹھا کر ایشٹن ٹرنر نے میچ فاتح اننگز کھیلی اور ہندستان کے 358 کے اسکور کو 13 گیند باقی رہتے ہی پار کر لیا۔ بولنگ کوچ سے جب پنت کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو ارون نے کہاکہ دونوں کے درمیان موازنہ ٹھیک نہیں ہے ۔ دھونی ایک بڑی ہستی ہیں اور ایک لیجنڈ ہیں۔ وکٹ کے پیچھے ان کی کارکردگی مثالی ہے ۔ دھونی کا ٹیم پر بھی زبردست اثر رہتا ہے اور کپتان وراٹ کوہلی کو جب مشورہ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ دھونی کی طرف دیکھتے ہیں۔ ہم متبادل کو آزماتے ہوئے یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کون کھلاڑی کس جگہ کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے تاکہ ہم عالمی کپ کے لیے متوازن ٹیم منتخب کر سکیں۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا