دھنکھڑاور مودی نے لداخ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں سڑک حادثے میں فوج کے نو جوانوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر دھنکھڑنے کہا، "لداخ میں ایک سڑک حادثے میں ہمارے بہادر فوجی جوانوں کی موت سے کافی دکھ پہنچا ہے۔ سوگوار کنبے سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "لیہہ کے قریب اس حادثے سے دکھی ہوں جس میں ہم نے ہندوستانی فوج کے جوانوں کو کھو دیا ہے۔ قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سوگوار کنبے سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘‘یہ حادثہ ہفتہ کو لداخ کے ضلع لیہہ کے کیاری شہر سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت پیش آیا جب فوج کی تین گاڑیوں کا ایک چھوٹا قافلہ اس علاقے کی طرف جا رہا تھا کہ ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں نو فوجی ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا