دو کروڑ سے زیادہ طلباء نے پرکشا پہ چرچہ کے لئے اندراج کرایا : مودی

0
0

نئی دہلی، // وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘پرکشا پہ چرچہ’ تعلیم اور امتحانات سے متعلق بہت سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک بہت اچھا ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔
مسٹر مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا، "کل 29 تاریخ کو صبح 11 بجے ہم ‘پرکشا پہ چرچہ’ بھی کریں گے۔ یہ ’پرکشا پہ چرچہ‘ کا ساتواں ایڈیشن ہوگا۔ یہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس کا میں ہمیشہ انتظار کرتا ہوں۔ اس سے مجھے طلبہ کے ساتھ گفت و شنید کرنے کا موقع ملتا ہے، اور میں ان کے امتحان سے متعلق تناؤ کو کم کرنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔ گذشتہ 7 برسوں میں ’پرکشا پہ چرچا‘ تعلیم اور امتحانات سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک بہت اچھے ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس بار 2.25 کروڑ سے زیادہ طلبہ نے اس کے لیے اندراج کرایا ہے اور اپنی رائے بھی پیش کی ہے۔ 2018 میں جب ہم نے پہلی بار یہ پروگرام شروع کیا تھا تو یہ تعداد صرف 22 ہزار تھی۔
انہوں نے کہا کہ،طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے اور امتحان سے متعلق تناؤ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے بہت ساری اختراعی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔ میں آپ سبھی، خاص طور پر نوجوانوں اور طلبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کل ریکارڈ تعداد میں شامل ہوں۔ میں بھی آپ سے بات کرنا پسند کروں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا