’دو ریاستی حل پر مبنی سیاسی افق کی ضرورت پر متفق ہیں‘

0
0

یورپی کمیشن کی صدر نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا
یواین آئی

غزہ؍؍یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے، یروشلم کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو عمان میں اردنی شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات کے دوران یورپی کمیشن کی صدر نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہ نماؤں نے ملاقات کے دوران مغربی کنارے میں آباد کاروں کے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی۔اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام، شہریوں کی حفاظت اور وہاں انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پرعمل کرتے ہوئے غزہ میں انسانی تباہی کو روکے۔شاہ عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی غزہ پر گھناؤنی جنگ کا تسلسل اور مغربی کنارے اور یروشلم میں اس کی غیر قانونی خلاف ورزیاں پورے خطے کی صورت حال کے لیے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں یورپی یونین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے لیے مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔یورپی کمیشن کی صدر نے کل ہفتہ کو کہا کہ وہ مصری صدر کے ساتھ فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کو مسترد کرنے اور دو ریاستی حل پر مبنی سیاسی افق کی ضرورت پر متفق ہیں۔بعد ازاں وون ڈیر لیین نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو انسانی امداد کی منتقلی کے لیے مصر کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے غزہ کو مزید امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا