دوسرے مرحلے کیلئے310امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

0
0

جانچ پڑتال آج ؛9 ستمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں ؛حبہ کدل سے سب سے زیادہ20ورکنگن سے سب سے کم6اُمیدوارمیدان میں

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍جموں اور کشمیر کے 6 اضلاع کے 26 اسمبلی حلقوں میں تقریباً 310 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جن میں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ہو گی ۔ آج جمعرات کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا ۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کیلئے کل 310 امیدواروں نے 329 پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
ضلع سرینگر میں کل 112 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، ضلع بڈگام میں 68 ، ضلع راجوری میں 47 ، پونچھ میں 35 جبکہ ریاسی میں 24 اور گاندر بل اضلاع میں 24 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ جموں ڈویژن میں حلقہ انتخاب56 گلاب گڑھ( ایس ٹی ) کیلئے کُل 7 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ حلقہ انتخاب 57 ریاسی سے 10 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ حلقہ انتخاب 58 شری ماتا ویشنو دیوی سے 7 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔

https://eci.gov.in/
راجوری ضلع کے پانچ حلقوں میں حلقہ انتخاب 83 کالا کوٹ ۔ سندر بنی سے 11 امیدواروں نے نامزدگی داخل کئے ہیں ، حلقہ انتخاب 84 نوشہرہ سے 7 ، حلقہ انتخاب 85 راجوری ( ایس ٹی ) سے 14 ، حلقہ انتخاب 86 بدھل ( ایس ٹی) سے 7 جبکہ حلقہ انتخاب 87 تھنہ منڈی ( ایس ٹی ) سے 8 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
ضلع پونچھ میں تین اسمبلی حلقوں کیلئے حلقہ انتخاب 88 سرنکوٹ ( ایس ٹی ) سے 11 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، حلقہ انتخاب 89 پونچھ حویلی سے 13 جبکہ حلقہ انتخاب 90 مینڈھر ( ایس ٹی ) سے 11 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ کشمیر ڈویژن میں گاندر ضلع میں 2 اسمبلی حلقوں کیلئے حلقہ انتخاب 17 کنگن ( ایس ٹی ) سے 6 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ حلقہ انتخاب 18 گاندر بل سے 18 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
سرینگر ضلع میں 8 حلقوں کیلئے حلقہ انتخاب 19 حضرت بل سے 18 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، حلقہ انتخاب 20 خانیار سے 10 ، حلقہ انتخاب 21 حبہ کدل سے 20 ، حلقہ انتخاب 22 لال چوک سے 12 ، حلقہ انتخاب 23 چھان پورہ سے 9 ، حلقہ انتخاب 24 ذڈی بل سے 15 ، حلقہ انتخاب 25 عیدگاہ سے 15 جبکہ حلقہ انتخاب 26 سنٹرل شالیٹینگ سے 13 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ ضلع بڈگام کے 5 حلقوں کیلئے حلقہ انتخاب 27 بڈگام سے 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، حلقہ انتخاب 28 بیروہ سے 18 ، حلقہ انتخاب 29 خان صاحب سے 17 ، حلقہ انتخاب30 چرارِ شریف سے 12 جبکہ حلقہ انتخاب 31 چاڈورہ سے 9 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
مرحلہ 2 کا نوٹیفکیشن 29 اگست 2024 کو جاری کیا گیا تھا اور کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2024 کو سہ پہر 3 بجے تک تھی ۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ افسران 6 ستمبر 2024 کو کریں گے جبکہ امیدوار 9 ستمبر 2024 سہ پہر 3 بجے تک ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔مرحلہ 2 میں ان 26 اسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ کا دن 25 ستمبر 2024 کو مقرر ہے اور ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی ۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا