یواین آئی
حیدرآباددوست کی شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے پرگنیا پور کی قومی شاہراہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کو پیچھے سے تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے ۔حیدرآبا دسے تعلق رکھنے والے نوجوان اپنے ساتھی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اتوار کو منچریال گئے تھے ۔شادی کی تقریب کے اختتام کے بعد یہ نوجوان پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ سدی پیٹ کی قومی شاہراہ کے قریب تیز رفتارلاری نے ان کی کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار چلانے والے نوجوان نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔اس حادثہ میں سات نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔