بتاریخ ١٢ فروری دوبئ کے پرل ہوٹل میں ممبئی اور کوکن سے آے ہوئے نامور سماجی ورکر ،وکلاء ، بزنس پرسنالٹی اور کوکن بینک کے CEO اور ڈائریکٹرس اور دیگر حضرات کو مخصوص عشائیہ کی تقریب دوبئ میں مقیم سماجی خدمتگارو کے ایک گروپ نے انجام دی جو امارات کوکن کمیٹی اور دی وائس آف کوکن سے وابستہ حضرات پر مشتمل ہے ۔اس دعوت میں شریک حضرات نے کوکن سے وابستہ فلاحی کاموں اور تعلیمی مقاصد پر تبادلہ خیالات پیش کرتے ہوۓ اپنے تجربات پیش کیے ۔ ساتھ ہی مستقبل میں کوکن کے علاقے میں کس طرح ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرنی چاہیئے اس پر ایک دوسرے نے اپنے تجربات کی روشنی میں اپنی ذمےداریاں پیش کیے ۔
تقریب کی شروعات امارات کوکن کمیٹی کے وی پی ابو ظہبی محترم جناب فضل رکھانگے کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی ۔ جنرل سکریٹری محترم جناب فہد واڑیکر نے اپنے شاعرانہ انداز میں آے ہوئے مہمانان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔ خیرمقدم کے ساتھ تقریب کے دوران فہد واڑیکر صاحب نے آۓ ہوۓ مہمانان کا تعروف پیش کرتے ہوۓ اپنے مخصوص شعر و شاعری سے مہمانان کو متاثر کیا ۔
خیرمقدم اور استقبال کے بعد امارات کوکن کمیٹی کے صدر محترم جناب شکیل صحیح بولے صاحب نے امارات کوکن کمیٹی کے اغراض ومقاصد کو مفصل اور جامع انداز میں مہمانان کے سامنے پیش کیا ۔ اسکے بعد دی وائس آف کوکن کے آڈمین اور امارات کوکن کمیٹی کے نائب صدرجناب نذیر احمد ہرزک نےاپنی چھوٹی تقریر میں مہمانان کے سامنے صدر امارات کوکن کمیٹی کے تفصیلی تعارف کا ذکر کرتے ہوۓ ، آۓ ہوۓ مہمانان کے تاثرات اور امارات کوکن کمیٹی کو اور منظم اور متحدہ طریقے سے کس طرح اونچائی تک لیجایا جاسکتا ہے اس پر کوکن کے ماہر سوشل ورکر اور وکلاء سے ان کے خیالات پیش کرنے کی التجاء کی۔ جسے ذیادہ تر مہمانان نے مثبت لیتے ہوۓ اپنے بیش بہا خیالات پیش کئے ۔ نذیر احمد کی تقریر کے بعد فضل رکھانگے نے اپنے خیالات پیش کۓ ۔
مہمانان میں ممبئی اور کوکن کے معروف سوشل ورکر محترم جناب ڈاکٹر عزیز ساونت صاحب نے اپنے تجربات کے ساتھ امارات کوکن کمیٹی کو بہترین مشورے دیتے ہوے کمیٹی کے کام کو سراہا ۔ اسکے بعد سماجی خدمات کے ساتھ تعلیمی میدان میں سارے کوکن میں مشہور محترم جناب کمال مانڈلیکر صاحب نے اپنے تجربات اور مشاہدات سامعین کے سامنے کوکنی زبان میں پیش کئے جسے سبھی حاضرین محفل نے سراہا ۔ کوکن کے مشہور سماجی کارکن ایڈوکیٹ جناب اویس پیچکر نے حاضرین کو ایڈریس کیا ۔ جس میں انکے ممبئی گوا ہائ وے کے اندولن کے ساتھ سیاسی موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے امارات کوکن کمیٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔
انکے علاوہ کھیڈ سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیت جناب غوث خطیب نے اپنے تاثرات پیش کیے ۔ مہمانان کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی اور بہت سارے دوسرے مہمانوں نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے جس میں کوکن بینک کے سی ای او جناب اکبر کونڈکری، ڈایریکٹر ایڈوکیٹ محترمہ تسلیمہ قاضی ، فریدہ قاضی ، جناب خالد چوگھلے ،سی اے جناب نوید ملا اور عمران فقہی وغیرہ نے اپنے خیالات کااظہار کیا ۔
آخر میں دی وائس آف کوکن کے موڈریٹر اور امارات کوکن کمیٹی کے وی پی دوبئ جناب نوشاد پٹیل نے اپنے خیالات کااظہار فرماتے ہوۓ آج کے دور میں جو خلیجی ممالک میں ویزا فراڈ چل رہاہے اس بارےمیں اویرنیس لانے پر زوردیا اور کہا کے اس میسیج کو آپ لوگ گاؤں کے ہر فرد تک پہنچا نے کی کوشش کرے ۔ اپنی تقریر میں ان کے کچھ تجربات کا بھی ذکر کیا۔
تقریب کے آخر میں شاندار عشاںیہ دیا گیا۔
یہ تقریب ذاتی طور پر دوبئ سماجی ٹیم نے منعقد کی تھی جس میں فہد واڑیکر ،نوشاد پٹیل ، نذیر ہرزک،شکیل صحیح بولے ، فضل رکھانگے ،حاجر ٹورزم کے شہنواز پیرزادہ، شہباز کردیکر , اخلاق موڈک،تجمل مقادم ،دلاور دلوائ،جاوید کھوت،پرویز ولیلے،انتخاب چوگھلے اور فیصل ٹورزم والے وغیرہ شامل تھے ۔