دل کا دورہ پڑے سے چھتہ بل سرینگر کے معروف سماجی کارکن کا انتقال

0
0

سیاسی، سماجی، دینی اور صحافتی انجمنوں نے دکھ کا اظہار کیا
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ دل کا دورہ پڑے سے چھتہ بل سرینگر کے معروف سماجی کارکن عبدالحمید ملہ انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں نے شخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے ضلع سرینگر کے چھتہ بل علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن عبدالحمید ملہ انتقال کرگئے۔ مرحوم میڈیا سے وابستہ حارث حمید کے ولد تھے۔ان کے انتقال پر کئی سیاسی، سماجی، دینی ادبی اور صحافتی انجمنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی ہے۔پلوامہ کے نوجوان صحافی بلال الرحمان نے حارث حمید کے ولد کے انتقال پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کریں۔اس دوران پلوامہ سے میڈیا کا ایک وفد صحافی بلال الرحمان کی صدارت میں چھتہ بل سرینگر گیا اور وہاں حارث حمید کے ساتھ اظہار تعزیت کرکے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔مرحوم عبدالحمید انتہائی شریف النفس انسان تھے۔مرحوم کی فاتحہ خوانی 14 جنوری کو انجام دی جارہی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا