دلت اور کمزور طبقات کے ساتھ کانگریس ہر آن کھڑی ہے: راہل

0
0

رائے بریلی کے نصیرآباد علاقے میں گذشتہ دنوں دلت کے قتل میں تعزیت پیش کرنے پہنچے
لازوال ڈیسک

رائے بریلی؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر و پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی ملک کے دلتوں اور کمزور طبقات کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کے نصیرآباد علاقے میں گذشتہ دنوں دلت کے قتل میں تعزیت پیش کرنے آئے گاندھی نے متوفی کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی اور قاتلوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی کرنے کی پولیس افسران کو ہدایات دیں۔
فرصت گنج ائیر پورٹ پر راہل گاندھی نے ارجن پاسی قتل واردات میں رائے بریلی کے ڈی ایم اور ایس پی کو کہا کہ وہ فورا معاملے میں سخت کاروائی کو یقینی بنائیں۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں نصیرآباد کے چھپواریا گاؤں میں معمولی تنازع میں دلت نوجوان ارجن پاسی کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کئی ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ لیکن کہا جارہا ہے کہ ایک دبنگ ملزم کی گرفتاری نہیں ہوپارہی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ وہ رائے بریلی کے ایم پی ہونے کی وجہ سے متاثرہ فریق کو انصاف دلانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ پر دباؤ بنائیں گے اور متاثر فریق کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا’ میرا کام قانون کے تحت اسے نافذ کروانے کا ہے اور اس کے لئے میں دباؤ بناؤنگا لیکن سزا دینا قانون کا کام ہے۔رکن پارلیمان نے ایس پی اگروال کو اپنا ہدف بناتے ہوئے کہا کہ وہ چھوٹے چھوٹے لوگوں کو تو گرفتار کررہے ہیں لیکن اس قتل واردات کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دلت کنبے کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔متوفی کی نائی کی دوکان تھی جہاں ملزم بال داڑھی بنوانے آتے تھے اور اس کے پیسے نہیں دیتے تھے اور تنازع ہونیپر دلت سماج کے نوجوان کو گولی مار دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا