دفعہ370پرکانگریس اپنامؤقف واضح کرے:ست شرما

0
0

 

پی ڈی پی ضلعی صدراودھمپور دپندرسنگھ رومی ساتھیوں سمیت بی جے پی میں شامل

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمایاں رہنماؤں کی بی جے پی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج پی ڈی پی ضلعی صدراودھمپور، دپندر سنگھ رومی اپنی ٹیم کے ہمراہ بی جے پی میں شامل ہوگئے، ‘

https://jkbjp.in/

جس کا اہتمام یہاں پارٹی کے ہیڈ آفس میں کیا گیا۔جموں و کشمیر بی جے پی کے کارگزار صدر ست شرما، اشیش سود، سہ پر بھاری، رنجودھ سنگھ نلوہ، صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ، سنتوک سنگھ، جنرل سیکرٹری اقلیتی مورچہ، اور دیگر بی جے پی رہنماؤں کی موجودگی میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے لوگوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔سَت شرما نے کہا، ’’زیادہ سے زیادہ لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’بی جے پی اپنی قوت پر جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنائے گی۔‘‘
سَت نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر میں امن قائم کیا ہے اور لوگ اب باعزت زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ریکارڈ تعداد میں سیاح جموں و کشمیر کا رخ کر رہے ہیں اور 30 سال سے زائد عرصے بعد فلموں کی شوٹنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ این سی اور کانگریس جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور بدامنی کی ذمہ دار ہیں۔ ’’یہ پارٹیاں اب جیل میں قید دہشت گردوں اور پتھر بازوں کو رہا کرنے کا وعدہ کر رہی ہیں۔‘‘ سَت شرما نے کہا، ’’این سی اور کانگریس جموں و کشمیر میں موت اور تباہی چاہتے ہیں اور اسے دہشت گردی اور بدامنی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔‘‘
سَت شرما نے کانگریس سے دفعہ 370 اور وزیر اعظم مودی کی جانب سے گوجروں، پہاڑیوں اور او بی سیز کو دیے گئے ریزرویشن کے حقوق چھیننے کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر اشیش سود نے کہا کہ بی جے پی کے حق میں ایک مضبوط لہر چل رہی ہے جیسا کہ پہلے مرحلے سے ظاہر ہوا۔ ’’میں جموں و کشمیر کے مختلف مقامات کا دورہ کر رہا ہوں اور زمینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، میں سوفیصد پراعتماد ہوں کہ بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنائے گی،‘‘ سود نے کہا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا