دفعہ 370 کے تحفظ کے نام پر گپکار الائنس کاقیام روایتی جماعتوں کا ایک فراڈ تھا: سید محمد الطاف بخاری

0
0

’’سالہا سال تک پْرفریب سیاسی بیانیے اور جھوٹے وعدوں سے ان جماعتوں نے جموں کشمیر کے عوام کو بے پناہ مصائب سے دوچار کیا‘‘
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ اپنی پارٹی نے روایتی پارٹیوں، بالخصوص این سی اور پی ڈی پی کو شدید الفاظ میں ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے سالہا سال تک گمراہ کْن سیاسی بیانیہ، جذباتی نعروں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے جموں کشمیر کے عوام کو طرح طرح کے مصائب و مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ اپنی پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’دفعہ 370 اور 35A کے تحفظ کے نام پر گپکار الائنس قائم کرنا ان روایتی جماعتوں کی طرف سے جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ کیا جانے والا ایک دھوکہ تھا۔ان باتوں کا اظہار اپنی پارٹی کے لیڈران نے آج پارٹی صدر دفتر سرینگر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ یہ اجلاس جموں کشمیر کے موجودہ سیاسی منظر نامے، آنے والے پارلیمانی انتخابات، عوامی مسائل اور بعض پارٹی امور پر بات چیت کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی لیڈران کے علاوہ مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لیڈران اور سینئر کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی لیڈران اور سیاسی کارکنان کی کارکردگی اور اْن کی سیاسی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اْن کی سراہنا کی۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ پارٹی لیڈران اور کارکنان کو اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم میں مزید سرعت لانے کی ضرورت ہے تاکہ جموںکشمیر کے عوام کو اپنی پارٹی کے غیر مبہم ایجنڈے اور عوام دوست پالیسیوں سے مکمل طور آگاہی دلائی جاسکے۔انہوں نے کہا، ’’اپنی پارٹی کو ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام قبولیت اور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ لوگ ہمارے غیر مبہم ایجنڈے اور پالیسیوں پر بھروسہ کرتے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ یہ جماعت جموں و کشمیر کو خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان عوامی توقعات پر پورا اترنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنا چاہیے تاکہ نچلی سطح کے عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم کیا جا سکے۔ علاوہ اس کے آنے والی لوک سبھا کے لیے تیار ہونے کا یہی ایک مناسب وقت ہے۔‘‘اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے پارٹی صدر اور پارلیمانی بورڈ کو پارٹی کے بہترین مفاد میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار دیا۔ دریں اثنا، پارٹی کے سینئر قائدین نے میٹنگ کے دوران روایتی سیاسی جماعتوں بالخصوص این سی اور پی ڈی پی کے پْرفریب سیاسی بیانیے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ان جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو مزید بے وقوف بنانا بند کریں۔بیان کے مطابق، اپنی پارٹی کے رہنماؤں نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’روایتی سیاسی پارٹیوں، خاص طور این سی اور پی ڈی پی نے ہمیشہ اپنے گمراہ کن نعروں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں لوگوں خصوصاً نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ وہ اپنے سیاسی فائدے کے لیے جذباتی نعروں کے ذریعے لوگوں کو مسلسل اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ان جماعتوں نے برسوں اور دہائیوں کے دوران ’رائے شماری‘ ’اٹانومی‘ سیلف رول‘ اور اسی طرح کے پْرفریب نعروں سے لوگوں کو بے وقوف بنایا اور اس کے نتیجے میں ہزاروں نوجوانوں کو جیلوں کی زینت بننے اور لاکھوں نوجوانوں کو اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ انتخابات قریب ہیں، یہ پارٹیاں دفعہ 370 اور 35A کے نام پر لوگوں کو پھر سے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں کہ یہ منسوخ شدہ ا?ئینی دفعات کو بحال کرائیں گی۔ حالانکہ حقیقت میں ان جماعتوں کے پاس ان آرٹیکلز کو بحال کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔اس غیر معمولی اجلاس میں شرکت کرنے والے پارٹی لیڈران میں پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انجینئر ہلال احمد شاہ، صوبائی صدر محمد اشرف میر، سرینگر لیڈر اور سابق میئر جنید عظیم متو، چیف کوآرڈی نیٹر اور ضلع صدر کولگام عبدالمجید پڈر، ترجمانِ اعلیٰ جاوید حسن بیگ، سابق رکن اسمبلی و ترجمان یاور دلاور میر، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ریاستی سکریٹری و ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، صوبائی نائب صدر سید مظفر رضوی، صوبائی سیکرٹری و چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر آفتاب ملک، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی اور کشمیر صوبہ کے پارٹی کوآرڈی نیٹر بلال آحمد بٹ، انچارج پامپور حلقہ انتخاب اور ڈی ڈی سی چیئرمین میر الطاف، یوتھ ونگ کے صوبائی صدر خالد راٹھور، خواتین ونگ کی صوبائی صدر دلشادہ شاہین، ریاستی کنوینر اور ضلع انچارج گاندربل حاجی پرویز، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سکریٹری خالد بڈھانہ، سابق ایم ایل سی اور صوبائی سیکرٹری جاوید آحمد مرچال، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحیم وانی، صوبائی سیکرٹری کشمیر سید نجیب نقوی، حلقہ انتخاب کے سربراہ بڈگام ارشد علی، سینئر نائب صدر ضلع سرینگر محمد شفیع، چھانہ پورہ حلقہ انتخاب کے انچارج مشتاق زوہامی، انچارج خانیار حلقہ انتخاب اور ضلع صدر محسن ظفر شاہ، سینئر نائب صدر و حلقہ انچارج حبہ کدل جیلانی حمید کمار، ضلع سکریٹری سرینگر پیر وجاہت نبی، انچارج عیدگاہ حلقہ اور یوتھ جنرل سکریٹری اشرف پالپوری، انچارج پٹن حلقہ جاوید اقبال، نائب ضلع صدر پلوامہ دلشاد احمد ملک، انچارج واگورہ حلقہ شبیر احمد شاہ، یوتھ سکریٹری تنویر حسین پٹھان، انچارج چھانہ پورہ حلقہ انتخاب محمد اشرف ڈار، انچارج حلقہ پلوامہ ڈاکٹر میر سمیع اللہ، صوبائی کوآرڈی نیٹر جاوید احمد میر، انچارج لنگیٹ حلقہ انتخاب محمد امین پیر، ڈی ڈی سی ممبر ضلع دیوسر ضلع صدر یوتھ ونگ ریاض احمد بٹ، ضلع سکریٹری اننت ناگ و انچارج بجبہاڑہ طارق شاہ ویری، ڈی ڈی سی ممبر ہارون اور صوبائی آرگنائزر کشمیر شبیر احمد ریشی، انچارج کپوارہ حلقہ محمد امین بٹ، انچارج خان صاحب حلقہ انتخاب داؤد لودھی، ضلع نائب صدر کپوارہ اور انچارج ہندوارہ حلقہ عبدل رشید بٹ، انچارج ترہگام حلقہ ڈاکٹر نور الدین شاہ، انچارج حلقہ بیروہ ایڈوکیٹ شیخ اشفاق، انچارج گاندربل حلقہ قاضی عمر فاروق، زون صدر گاندربل بشیر احمد واکوری، نائب صدر ضلع اننت ناگ چوہدری عبدالحمید، زونل صدر زنی پور اور ڈی ڈی سی ممبر حرمین حلقہ زینہ پورہ شوپیاں عبدالرشید لون، صوبائی سیکرٹری کشمیر زاہد حسین جان، زونل صدر چاڈورہ شوکت احمد بٹ، ڈاکٹر طلعت مجید، زونل صدر راجپورہ پلوامہ فاروق احمد شاہ، زونل صدر دیوسر کولگام فیاض احمد شاہ، نوجوان لیڈر فہد اندرابی اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا