دفعہ 370 سے کبھی کسی عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچا ہے:ڈاکٹر جیتندر سنگھ

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں،// مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 سے کبھی کسی عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

http://www.uniurdu.com/
انہوں نے کہا کہ اگر سری نگر یا کشمیر کی گلیوں میں عام آدمی سے پوچھا جائے گا تو وہ بھی دفعہ 370 کی منسوخی کو منظور کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ
موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز باہو اسمبلی حلقے پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
پاکستانی مہاجروں کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’یہ تمام مہاجرین جو پاکستان سے آئے تھے کانگریس پارٹی کے تئیں زیادہ موافق نہیں تھے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ان مہاجروں نے ہمیشہ کانگریس کو تقسیم ملک کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا اور جب یہ لوگ یہاں پناہ گزیں ہوئے تو دفعہ370 اور دفعہ35 اے کی آڑ میں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق تھا نہ شہریت کے حقوق تھے‘۔
انہوں نے کہا: ’ستم ظریفی یہ ہے کہ سماج کے اسی طبقے نے ہندوستان کو دو وزیراعظم دیے، ڈاکٹر منموہن سنگھ اور آئی کے گجرال‘۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 سے کبھی کسی عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہا: ’اگر سری نگر یا کشمیر میں کسی عام آدمی سے پوچھا جائے تو وہ بھی دفعہ370 کی تنسیخ کو منظور کرے گا‘۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں ہر جگہ کنول ہی کنول کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج جموں وکشمیر میں خوشنما ماحول اور جمہوریت کا جشن چل رہا ہے یہ ماحول برسوں کے بعد دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھاری تعداد میں ووٹر نکل کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا