دفعہ 370کا خاتمہ جموں و کشمیر کی عوام کے لئے ایک نعمت

0
0

 

 

 

 

 

 

 

ڈاکٹر نصیب علی
اسسٹنٹ پروفیسر
ہندوستانی زبانوں کا مرکز
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی
موبائل نمبر :09622069794

جموں و کشمیر کے بارے میں بحث کوتین اہم نکات پر مرکوز کرنا ہوگا
1۔ جموں وکشمیر ثقافتی اور تاریخی طور پر بھارت کا مکمل حصہ ہے۔ آزادی کے بعد سیاسی مفاد کی وجہ سے جواہر لال نہرو اور شیخ نے جموں و کشمیر میں بھارتی آئین کو نظر انداز کیا۔جس کے نتائج ملک کی عوام نے الگاؤ پسندی اور دہشت گردی کی شکل میں دیکھی۔
2۔ ریاست جمو ںوکشمیر میں بھارتی آئین کی اہم دفعات اور فلاحی قوانین نافذ نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے والمیکی ، او.بی. سی ، ایس .ٹی ،خواتین ، مغربی پاکستان مہاجرین ، معذور افراد اور عام لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔
3۔ 5 ،اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں آئین کو مکمل طور پر نافذ کرکے بھارتی آئین کی بالا دستی قائم کی گئی۔
شیخ اور نہرو غلط تھے، مہاراجہ ہری سنگھ اور شیاما پرساد مکھرجی صحیح تھے۔نہرو اور شیخ کی وجہ سے الحاق میں تاخیر ہوئی۔نہرو نے مہاراجہ ہری سنگھ کے سامنے ایک شرط رکھی کہ مہاراجہ کے خلاف سازش کرنے والے شیخ عبداللہ کو جیل سے باہر نکالا جائے اور اقتدار شیخ کے حوالے کیا جائے۔ ایسا کرنے سے ہی ریاست جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کیا جا سکتا ہے۔ملک میں’ 562′ شاہی ریاستیں تھیں اور کسی بھی بادشاہ کے سامنے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی تھی۔ نہرو کی اس ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں و کشمیر کے الحاق میں تاخیر دیکھنے میں آئی اور پاکستان کو حملہ کرنے کا موقع ملا۔دوسری طرف انگریز بھی چاہتے تھے کہ جموں و کشمیر کو پاکستان میں ضم کر لینا چاہیے کیونکہ اس سے ایشیا میں ان کے جغرافیائی سیاسی مفادات پورے ہوں گے۔ اس لئے ماؤنٹ بیٹن نے مہاراجہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تاہم ایک سچے محب وطن ہونے کے ناطے، مہاراجہ نے اپنا موقف برقرار رکھا اور ماؤنٹ بیٹن اور دیگر انگریزوں کے دباؤ کے ہتھکنڈوں میں نہیںپھنسے۔مہاراجہ ہری سنگھ نے شیخ عبداللہ کو جیل سے رہا کیا اور نہرو کی حالت پر پوری طرح سے رضامند نہیں ہوئے اور بھارت کے ساتھ الحاق کرنے کی کوشش کی۔ نہرو اس بات پر بضدرہے کہ شمولیت تبھی قبول کی جائے گی جب تک مہاراجہ ہری سنگھ شیخ کو اقتدار سونپ نہ دے۔مہاراجہ کو نہرو کے موقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی یہاں تک کہ جب پاکستان جموں و کشمیر میں آگے بڑھ رہا تھا۔دراصل نہرو نے اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ اگر سری نگر پر پاکستان کا قبضہ ہو بھی جاتا ہے تو بعد میں اسے دوبارہ حاصل کر لیں گے، لیکن جب تک اقتدار شیخ کو نہیں دیا جاتا، جموں و کشمیر کی بھارت کے ساتھ الحاق کی پیش کش قبول نہیں کی جائے گی۔ آخر کار مہاراجہ نے ریاست کا کنٹرول شیخ کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد ہی نہرو نے جموں و کشمیر کے الحاق کو قبول کیا۔
نہرو جموں و کشمیر پر پاکستان کے حملے کے معاملے پر اقوام متحدہ گئے اوررائے شماری کے معاملے پر پھنس گئے کیونکہ انگریز ، ان کے اور بھارت کے ساتھ کھڑے نہیں تھے۔ نہرو کی طرف سے یہ ایک سنگین غلطی تھی۔شیخ کی پوشد ہ سیا سی امنگیں سامنے آئیں، انہوں نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھایا اور رائے شماری کی رائے کے معاملے پر نہرو کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔انگریزوں کی حمایت پر بھروسا کرتے ہوئے شیخ نے اب بھارت سے الگ ہونے کا ایک الگ گانا گانا شروع کر دیا اور آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی۔
جیل سے رہا ہوتے ہی آئین مخالف شیخ نے اپنا حقیقی رنگ دکھا دیا۔ جیل میں بند شیخ نے پہلے مہاراجہ سے جیل سے رہائی کے لئے معافی مانگی لیکن بعد میں نہرو کے ساتھ مل کر انہوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ریاست سے بے دخل کرنے کو یقینی بنایااور جموں و کشمیر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔آئین میں آرٹیکل 370 متعارف کرانے میں مہاراجہ ہری سنگھ کا کوئی رول نہیں تھا، یہ شیخ کے ذہن کی پید اوار تھی۔آئین میں آرٹیکل 370 شامل کرنے کو یقینی بنانے کے بعد شخ نے 1951 میں ریاستی دستور ساز اسمبلی کے انتخابات میںغیر منصفانہ طریقوں کا استعمال کیا۔پرجا پریشد پارٹی کے تمام نامزدگیوں کو منسوخ کرایا اور اس طرح ان کی نیشنل کانفرنس پارٹی نے75نشستوں پر دستور ساز اسمبلی پر قبضہ کرلیا۔اپنی پارٹی کے 75 اراکین کو بلا مقابلہ ریاستی دستور ساز اسمبلی میں بھیجنے کے بعد شیخ کا اصل چہرہ سامنے آیا اور انہوں نے دیگر تمام نوابی ریاستوں کی طرح بھارتی آئین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی بجائے کہا کہ جموں و کشمیر کو آزاد رہنے کا حق ہے اور ہم بھارتی آئین کو مکمل طور پر قبول نہیں کریں گے۔ جموں و کشمیر کا ایک الگ آئین، اپنا پرچم اور ایک الگ سربراہ ہوگا۔
جموں و کشمیر کے محب وطن عوام نے آئین کے لئے جدوجہد کرنا شروع کی۔جموں و کشمیر میں لاکھوں لوگ شیخ کی علیحدگی پسند پالیسیوںکے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ آزادی کے بعد پہلی قوم پرست تحریک ’’پرجا پریشد تحریک ‘‘ جموں و کشمیر میں شروع ہوئی۔لوگوں نے ایک ہاتھ میںبھارتی قومی پرچم اور دوسرے ہاتھ میں بھارتی آئین لے کر احتجاج کیا۔ شیخ عبد اللہ کی حکومت نے قومی پرچم لہرانے والے لوگوں پر گولیاں چلائیںاور 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ان لوگوں کی آواز کو قومی سطح پر تسلیم کیا جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے نعرہ دیاکہ’’ ایک ملک میں دو آئین، دو سربراہ اور دو نشانات نہیںہو سکتے۔‘‘انہوں نے حقیقی شیخ عبد اللہ کو بے نقاب کر کے پورے بھارت میں عوامی بیداری مہم شروع کی اس پر شیخ نے نہرو کو دھمکی دی کہ اگر شیا ما پرساد مکھرجی کو نہ روکا گیا تو ان کے پاس جموں و کشمیرکا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان جانے کا آپشن موجود ہے۔شیاما پرساد مکھرجی نے تحریک کو تیز کرنے کے لئے جموں و کشمیر جانے کا فیصلہ کیا بلکہ پنجاب سے جموں و کشمیرمیں داخل ہوتے وقت انہیں گرفتار کرکے گھر میں نظر بند رکھاگیا جہاں مشکوک حالات میں ان کی موت ہو گئی۔ اس وقت کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ قدرتی موت نہیں تھی بلکہ ایک منصوبہ بند قتل تھا۔
جیل سے رہا ہوتے ہی آئین مخالف شیخ نے اپنا حقیقی رنگ دکھا دیا۔شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی رائیگاں نہیں گئی شیخ عبداللہ پورے ملک کے سامنے بے نقاب ہو گئے۔ 1953 میں وہی نہرو جنہوں نے 1947 میں مہاراجہ کے سامنے شیخ کو جیل سے رہا کرنے کی شرط رکھی تھی اب شیخ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاکستان کی حمایت سے ریاست جموں و کشمیر کو ایک آزاد ملک قرار دینے والے تھے۔شیخ کی گرفتاری کے بعد نہرو کے پاس پورے آئین کو جموں و کشمیر تک بڑھانے کا اختیار تھا ، لیکن اس کے بجائے 1954 کے حکم کے ذریعہ جموں و کشمیر میںآئین کی کچھ اور دفعات کو نافذ کیا گیا۔تاریخ گواہ ہے کہ مہاراجہ ہری سنگھ اور شیاما پرساد مکھرجی صحیح تھے جبکہ نہرو اور شیخ عبداللہ کی پالیسیاں غلط تھیں۔شیخ اور نہر و نے آرٹیکل 370 کا غلط استعمال کرکے ہندوستان کے آئین کی بے حرمتی کی ہے۔سردار پٹیل، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر 370 کے خلاف تھے۔
شیخ اورنہرو نے آئین کی بنیادی روح سے چھیڑ چھاڑ کی۔آرٹیکل 370 کا مقصد جموں و کشمیر کو بھارت کے آئین میں ضم کرنا تھا ، لیکن شیخ نے اس آرٹکل کا غلط استعمال کیا اور بھارتی آئین کو نافذ کرنے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لئے الگ آئین ، سربراہ اور پرچم کے ساتھ ساتھ اپنا الیکشن کمیشن سی۔ اے۔جی، سپریم کورٹ وغیرہ رکھنے کی شرط رکھی اور حیرت انگیز طور پر نہرو نے اسے قبول کر لیا۔ جموں و کشمیر کے محب وطن عوام نے 1951 میں ہی واضح کر دیا تھا کہ ایک ملک میں دو آئین نہیں ہو سکتے، یہ’’پرجا پریشد تحریک‘‘ کی بنیاد تھی۔ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر بھارتی آئین ملک کے 4 کروڑ مسلمانوں کے لئے اچھا ہے تو یہ جموں و کشمیر کے 35 لاکھ مسلمانوں کے لئے بُرا کیسے ہوسکتا ہے۔شیخ اور نہرو کے اس سیاسی مفاد کی وجہ سے بھارتی آئین کی بنیا دی روح سے چھیڑ چھاڑ کی گئی جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کی عوام کو الگاؤ پسندی اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔
آرٹیکل 370 کے منفی(غلط) اثرات : بھارتی آئین کے دیباچے میں لکھے گئے سیکو لر، سوشلسٹ اور دیانتداری کے الفاظ جموں و کشمیر پر لاگو نہیںہوتے تھے۔ہندوستان کے ہر شہری کو دیئے گئے بنیادی حقوق جموں و کشمیر میں پوری طرح سے نافذ نہیں کیے گئے تھے۔آرٹیکل 21۔اے تعلیم کا حق۔آر۔ٹی۔ای(RTE(جموں و کشمیر میں لاگو نہیں تھا۔آرٹیکل370پسماندہ اور کمزور طبقوں کے خلاف تھا۔
جموں و کشمیر میںدرج فہرست قبائل برادری کو سیاسی ریزرویشن نہیں دیا گیا۔ جموں و کشمیر میں او۔ بی۔ سی برادری کی شناخت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہندوؤں اور مسلمانوں کی او۔ بی۔سی، برادری کے حقوق پامال ہوئے۔دِلتوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی۔ وہ تین نسلوں تک صرف صفائی ملازمین کے طور پریہ اپنی روزی کمانے پر مجبور تھے۔مغربی پاکستان مہاجرین کے ساتھ جموں و کشمیر میں 70 سال تک دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا گیا۔ یہی حال گورکھا برادری کا بھی تھا جو صدیوں سے جموں و کشمیر میں رہ رہی تھی۔ اگر کوئی عورت چاہے وہ ہندو ہو ،مسلمان ہو یا سکھ جموں و کشمیر سے باہر شادی کرتی ہے تو اس کے تمام حقوق چھین لیے جاتے تھے۔
آرٹیکل 370 نے دہشت گردی اور الگاؤ پسندی کی حوصلہ افزائی کی ۔جموں و کشمیر میں آئین کی کئی اہم دفعات نافذ نہیں کیے گئے تھے۔آرٹیکل 370 کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والا علیحدگی پسندی کا جذبہ دہشت گردی کی بنیاد بن گا جو 1990 میں شروع ہوا۔ جس کے نتیجے میں کشمیر سے لاکھوں ہندو بے گھر ہوئے ,000 40سے زیادہ کشمیری ہندو ، پولیس اور افوج کے جوان شہید ہوئے۔
آرٹیکل 370 میں ترمیم کے بعد آنے والی مثبت تبدیلیاں:آج جموں و کشمیر میں درج فہرست قبائل برادری کو سیاسی ریزرویشن ملا ہے۔ ڈی. ڈی. سی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور بی. ڈی.سی بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں درج فہرست قبائل کے نمائندے منتخب ہوئے ہیں۔ہزاروں دلتوں کو ان کے تمام حقوق اور ڈومیسائل مل گئے۔ ساٹھ ہزار سے زائد مغربی پاکستان کے مہاجروں کو بھی ان کے حقوق اور ڈومیسا ئل ملے۔گورکھا کو تمام حقوق اور ڈومیسائل ملے۔سما جی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کی شناخت کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا گا۔جس نے پہاڑی ،پدری، گدابرہمن جیسی برادریوں کو درج فہرست قبیلہ کا درجہ دینے کی سفارش کی ہے۔ یہ مطالبہ جموں و کشمیر میں۳۰ سال پہلے اٹھایا گا تھا اور تب سے زیرملتوی تھا۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار او۔بی۔ سی برادری کی شناخت کی گئی ہے۔ او۔ بی۔ سی لوگ جو برسوں سے اپنے حقوق سے محروم تھے انہیں ان کے آئینی حقوق دیئے جارہے ہیں۔بھارت کے باقی حصوں میں رہنے والے افراد کی طرح پی۔ او۔جے۔کے (POKJ) بے گھر برادری کے لوگوں کو جنہیں جموں و کشمیر کی حکومت نے 70 سالوں سے جموں و کشمیر کے رہائشی کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر رہی تھی ، اب ڈومیسائل دیا جارہا ہے۔ 25000 سے زائد ڈومیسائل جاری کئے گئے ہیں۔اب جموں و کشمیر میں اگر کوئی عورت چاہے وہ ہندو ہو یامسلمان ہو یا سکھ جموں و کشمیر سے باہر شادی کرتی تھی تو اس کے تمام حقوق چھین لے جاتے تھے۔لیکن آج خواتین کو صحیح معنوں میں آزادی ملی ہے۔ڈی۔ ڈی۔ سی ہو، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ہو، بی۔ ڈی۔ سی بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ہو یا گرام سبھا ہر سطح پر جمہوریت آئی ہے۔ آج جموں و کشمیر میں آئین کے تمام دفعات نافذ کردیے گئے ہیں۔عوامی فلاح و بہبود سے متعلق 890 دفعات نافذ العمل ہوئیے۔تعزیرات ہند، معذور افراد ایکٹ، 2016، صفائی ملازمین کے لئے قومی کمیشن ایکٹ، 1993،نیشنل کونسل فار ٹیچر ایکٹ، 1993،درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (ظلم کی روک تھام) ایکٹ، 1954، وسل بلورز پروٹیکشن ایکٹ، 2014،قومی اقلیتی کمیشن ایکٹ، 1992،خواتین کی غیر مہذب نمائندگی (ممانعت) ایکٹ، 1996، گرام نیالیا ایکٹ، 2009،حد بندی ایکٹ، 2002، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 1980،ہندو گود لینے اور دیکھ بھال کا قانون، 1956،ہند و جانشینی ایکٹ، 1956، ہندو میراج ایکٹ، 1955،انڈین فاریسٹ ایکٹ، 1927، جووینائل جسٹس( بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ، 2015، تحفظ انسانی حقوق ایکٹ، 1993،رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ، 2005۔
بھارتی آئین کی بالا دستی قائم:5، اگست سے پہلے: جموں کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستیں 00، ضلع پریشد 00،ضلع کونسل میں نشستیں 00،ضلع کونسل میں خواتین اور ایس۔ٹی نشستیں 0
جموں و کشمیر میں روزنامہ امتیاز : 5، اگست سے پہلے:اسمبلی کی کل نشستیں 83، ایس۔ ٹی مخصوص نشستیں00، پی۔ او۔ جے۔ کے، کے لئے مخصوص نشستیں 00، کشمیری ہندو کی مخصوص نشستیں 00،تین سطحی پنچایتی نظام نوٹ نافذ العمل ، ضلع پریشد 00، کونسل ایر یا ڈیولپمنٹ پنچایت 00۔
بھارتی آئین کی بالا دستی قائم:5، اگست سے پہلے:آئین 2،پرچم 2،بھارتی آئین: ایک سو پچاس سے زائد اشیاء /دفعات ناقابل قبول یہ ترمیم پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر نافذ کی گئی تھی۔
جموں وکشمیر: دیگر پسماندہ طبقات کے لئے انصاف:5 ، اگست سے پہلے : دیگر پسماندہ طبقات کی نشاندہی کی گئی تھی۔
بھارتی آئین کی بالا دستی قائم:5، اگست کے بعد: جموں کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستیں 09، ضلع پریشد 20، ضلع کونسل میں نشستیں 280، ضلع کونسل میں خواتین اور ایس۔ٹی نشستیں13، قبائلی علاقوں میں دو سو سے زائد اسمارٹ اسکول تعمیر
جموں و کشمیر میں روزنامہ امتیاز : 5،اگست کے بعد: اسمبلی کی کل نشستیں 90، ایس۔ ٹی مخصوص نشستیں 09، پی۔ او۔ جے۔ کے، کے لئے مخصوص نشستیں 01، کشمیری ہندو کی مخصوص نشستیں 02، تین سطحی پنچایتی نظام نوٹ نافذ العمل ، ضلع پریشد 20، کونسل ایر یا ڈیولپمنٹ پنچایت 316
بھارتی آئین کی بالا دستی قائم:5،اگست کے بعد:آئین 1، پرچم1، بھارتی آئین: ریاست میں 890 مرکز دفعات نافذ کی گئیں۔بھارتی آئین کے بغیر کسی ترمیم کے اپنے سمجھوتے کے خلاف نافذ العمل ہو گیا۔
جموں وکشمیر: دیگر پسماندہ طبقات کے لئے انصاف:5، اگست کے بعد : دیگر پسماندہ طبقات کی نشاندہی ، جی۔ڈی شرما کمیشن کی تشکیل ، پسماندہ ذاتوں کے لئے ریزرویشن،چوپان،15بھاٹی، جاٹ ،سینی، سوچی، پونیوالا، کرسچن، والمیکی، تیلی، کورو، بوجرو، غالببرہمن، گوکرن،گورکھا،مغربی پاکستانی مہاجرین اور آچاریہ سماج کے لئے ریزرویشن۔
مارچ 2021 میں جموں میں شیوراتری تہوار کا انعقاد کیا گیا۔20 مارچ 2021 کو سری نگر کے بادامواری باغ میں موسم بہار کا جشن منایا گیا۔ تروپتی مندر کا سنگ بنیاد جون 2021 میں رکھا گیا۔ایک ملک ایک ٹیکس کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھن پور ٹول کو ختم کر دیا گیا ۔ ڈوڈا کی گوچھی کو جی۔ آئی۔ ٹیگنگ ملی ہے۔اسی طرح آر۔ایس۔پورہ کے باسمتی چاول کو آرگنک سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں 5/اگست 2019کے بعد ،200ماڈل اسکول تعمیر کیے گئے اور پردھان منتری بندن یوجنا لاگو کی گئی، پوسٹ میٹرک اسکالر شپ بڑھا کر دوگنا کر دیا گیا ہے ۔ قبائیلی ہوسٹلز میں Tabبانٹے گئے ،نیشنل ٹرائیبل فیسٹویل لاگو کیا گیا ہے۔
آرٹیکل 370 ایک سودے بازی / سودا / سرنگ تھا ، لہذا ہمارے پاس ایک علیحدہ آئین ہے ، صرف جموں و کشمیر کی اپنی دستور ساز اسمبلی تھی۔تمام صوبوں کے پاس دستور ساز اسمبلی تشکیل دینے کا اختیار تھا۔سوراشٹر میسو ر اور کوچین تراونکور نے بھی اپنی دستور ساز اسمبلیاں تشکیل دیں اور انہوں نے بھارتی آئین کو اپنایا۔جموں و کشمیر میں جنگ چل رہی تھی اس لئے اس عمل میں تاخیر ہوئی اور 1951 میں جموں و کشمیر کی دستور ساز اسمبلی تشکیل دی گئی۔اصل مسئلہ نہرو اور شیخ کے درمیا ن سیاسی مفاہمت کا تھا، جسے 1952 کا دہلی معابدہ کہا جاتا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کوئی رسمی معاہدہ نہیں تھا بلکہ دو سیاست دانوں کے درمیان مفاہمت تھی۔ اس رضامندی کا دستخط شدہ دستاویز آج تک دستیاب نہیں ہے۔آرٹیکل 370 کا اصل مقصد جموں و کشمیر میںبھارتی آئین کو نافذ کرنا تھا۔ اس کے لئے پہلا حکم 1950 میں تھا اور دیگر 1954 میں ، اس نے جموں و کشمیر میں کچھ آئینی دفعات میں توسع کی اسی طرح 2019 میں ایک حکم جاری کیا گیا اور آرٹیکل 370 میں ترمیم کرکے یہ واضح کیا گیا کہ اب بھارت کا پورا آئین جموں و کشمیر میں نافذ کیا جائے گا۔اس طرح آرٹیکل 370 کوئی سودا یا سرنگ نہیں تھا بلکہ یہ جموں و کشمیر میں آئین کو نافذ کرنے کا ایک عمل تھا۔ چونکہ ہندوستان کا آئین اب جموں و کشمیر میں مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ آرٹیکل 370 نے اپنا مقصد پورا کیا ہے اور آج آرٹیکل 370 صرف محض یہ ثابت کرنے کے لئے ہے کہ بھارت کا آئین اور اس کی تمام ترامیم جموں و کشمیر میں نافذ ہیں۔2019کے 272 دستوری آرڈر نمبر نے دو کام کیے۔پہلا: اس نے آئین (جموں و کشمیر پر اطلاق) آرڈر، 1954 کو منسوخ کر دیا، جسے صدر جمہوریہ نے ریاست جموں و کشمیر پر ترمیم شدہ شکل بھارتی آئین کو لاگو کرنے کے لئے جاری کیا تھا۔ دوسری بات یہ کہ 1954 کے حکم نامے کو منسوخ کرتے ہوئے سی۔ او۔ 272 نے ریاست جموں و کشمیر پر اسی شکل میںبھارتی آئین کا اطلاق کیا جس طرح یہ کسی بھی دوسری ریاست پر لاگو ہوتا ہے۔ سی۔ او 272 کے نتیجے میں ریاست جموں و کشمیر مکمل طور پر ہندوستان کے ساتھ ضم ہوگیا اور اسے دیگر ریاستوں کے برابر لایا گیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا