دفعہ 35 اے معاملہ ،سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماو¿ں کی کال پر رہا منڈی مکمل بند

0
0

یہ دفعات ہماری پہچان ہیں جو ہندوستان اور جموں و کشمیر کے درمیان ایک پل کا کام کر تے ہیں:سید شاہد بخاری
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//دفعہ 35A کے تحفظ میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں مختلف سیاسی سماجی و مذہبی رہنماو¿ں نے اتوار کو بند کی کال دی تھی جس کا مکمل اثر دیکھنے یہاں گزشتہ روزکو ملا ۔اسی سلسلہ میں سوموار کو منڈی میں تعلیمی ادارے دفاتر اور دوکانوں کے علاوہ گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر مفلوج رہی اور بازار میں زیادہ گہما گہمی دیکھنے کو نہیں ملی – واضح رہے کہ اتوار شام کو ضلع مجسٹریٹ پونچھ کی جانب سے مظاہروں اور دیگر افواہوں کے چلتے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کر دئے تھے اور پورے ضلع کی طرح منڈی میں بھی یہ دفعہ مکمل نافذ رہا – جامع مسجد اعلیٰ پیر منڈی کے امام و خطیب سیّد شاہد بخاری نے اس سلسلہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پر امن احتجاج کا مقصد عدالت میں زیرِ سماعت دفعہ 35 اے کا دفاع کرنا ہے – انہوں نے مزید کہاکہ یہاں کے باشندہ ہونے کی حیثیت سے ہم اس احتجاج کو اس لئے درج کر رہے ہیں کہ دفعہ 35 اے اور 370 کو برقرار رکھا جائے – موصوف نے کہاکہ یہ دفعات ہماری پہچان ہیں جو ہندوستان اور جموں و کشمیر کے درمیان ایک پل کا کام کر رہے ہیں جنہیں اگر توڑا گیا تو اس سے کشمیری اور ہندوستانی میں ایک بہت بڑا فرق اور خلا پیدا ہو جائے گی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا