دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور میک ان انڈیا پہل کو فروغ

0
0

وزارت دفاع نے 39125 کروڑ روپے کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزارت دفاع نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور میک ان انڈیا پہل کو فروغ دینے کے لیے جمعہ کو 39125 کروڑ روپے کے سرمائے کے حصول کے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ان معاہدوں پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دفاعی سکریٹری گردھر ارمانے کی موجودگی میں دستخط کیے گئے پانچ معاہدوں میں میسرز ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ مگ 29 طیاروں کے ایرو انجنوں کے لیے ایک معاہدہ، میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ کلوز ان ویپن سسٹم کے لیے اور برہموس میزائلوں اور ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے جہازوں کے لیے دو معاہدے شامل ہیں۔ اس میں برہموس سسٹم کے لیے میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ دو معاہدے شامل ہیں۔
ان معاہدوں سے مستقبل میں مقامی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی، زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور غیر ملکی سازوسامان بنانے والوں پر انحصار کم ہوگا۔مگ 29 طیاروں کے لیے آر ڈی -33 ایرو انجن کے لیے میسرز ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ( ایچ اے ایل ) کے ساتھ 5249 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دئے جانے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
کلوز اِن ویپن سسٹم کی خریداری کے لیے میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ 7,668.82 کروڑ روپے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ سی آئی ڈبلیو ایس ملک میں منتخب مقامات پر ٹرمینل ایئر ڈیفنس فراہم کرے گا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستانی ایرو اسپیس، دفاعی اور متعلقہ صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ای ایس کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ 5,700.13 کروڑ روپے کی لاگت سے ریڈار کی خریداری کے لیے ایک معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ چھوٹے ریڈار کراس سیکشن اہداف کا پتہ لگانے کے قابل جدید ترین سینسر کے انضمام کے ساتھ فضائیہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس سے مقامی ریڈار مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا کیونکہ یہ ہندوستان میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ تیار کردہ اپنی نوعیت کا پہلا ریڈار ہوگا۔
برہموس میزائلوں کی خریداری کے لیے میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ 19,518.65 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ ان میزائلوں کو بحریہ کی جنگی تنظیم اور تربیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا