ایک خاتون کی زیر قیادت اسٹارٹ اپ نے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت’دیویا درشٹی‘ تیار کیا، جو ذاتی شناخت کے لیے جدید ترین مصنوعی ذہانت کا ایک آلہ ہے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍انڈی جینیس ریسرچ سولیوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ، ایک خاتون صنعت کار، ڈاکٹر شیوانی ورما کے ذریعے قائم کیا گیا ایک اسٹارٹ اپ ہے، جو دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے زیر اہتمام ایک پین انڈیا تھیم پر مبنی مقابلہ 2.0 جیتنے کے بعد باوقار ’’ڈیئر ٹو ڈریم انوویشن ‘‘مقابلہ ہے۔ اس اسٹارٹ اپ نے کامیابی کے ساتھ ایک مصنوعی ذہانت ٹول’’دویہ درشٹی‘‘ تیار کیا ہے جو چہرے کی شناخت کو ناقابل تغیر جسمانی پیرامیٹرز جیسے کہ چال اور کنکال کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ یہ اختراعی حل بائیو میٹرک تصدیقی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے ، جو افراد کی شناخت میں بہتر درستگی اور بھروسے کی پیشکش کرتا ہے۔
’’دویہ درشٹی‘‘چہرے کی شناخت کو چال کے تجزیہ کے ساتھ ملا کر ایک مضبوط اور کثیر جہتی تصدیق کا نظام بناتی ہے۔ یہ دوہری نقطہ نظر شناخت کی درستگی کو بڑھاتا ہے، غلط مثبت یا شناختی فراڈ کے خطرے کو کم کرتا ہے اور دفاع، قانون نافذ کرنے والے ، کارپوریٹ اور پبلک انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں ورسٹائل ایپلی کیشنز رکھتا ہے۔ مصنوعی ذہانت ٹول کو بنگلور میں واقع ڈی آر ڈی او کی لیبارٹری سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ روبوٹکس (سی اے آئی آر) کی تکنیکی رہنمائی کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
چیئرمین ڈی آر ڈی او اورمحکمہ دفاع آر اینڈ ڈی میں سکریٹری ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اسٹارٹ اپ کے ساتھ ساتھ ٹیم ڈی آر ڈی او کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) کے تحت دیویہ دشٹی کی ترقی ڈی آر ڈی او کی دفاع اور ایرو اسپیس انڈسٹری میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کی ایک کامیاب کوشش ہے تاکہ’آتم نر بھر بھارت‘کے وژن کو حاصل کیا جاسکے۔