دفاتر کو اِی ۔ آفس میں مکمل طو رپر تبدیل کریں۔ صوبائی کمشنر کشمیر کی اَفسران کو ہدایت

0
0

ضلعی اِنتظامیہ کو ’ ٹائون بیوٹیفکیشن ‘کے کاموں کو شروع کرنے پر زور
جموں؍؍صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے اِی ۔ گورننس کے تناظر میں آج یہاں اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں تمام محکموں کے سربراہان کو اِی ۔ آفس میں تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔اِی ۔ آفس اِنتظامیہ کی تبدیلی میں اہم کردار اَدا کرتا ہے جس سے سرکاری کام کو مؤثر اور کارکردگی میں آسانی ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کئی دفاتر نے جزوی طور پر اِی۔ آفس شروع کیا ہے لیکن اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ہر دفتر کو لازمی طور پر اِی ۔ آفس موڈ میں کام کرناہے۔دریں اثنأ ، اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ خوبصورتی کی بہتری کے لئے قصبوں کی بیو ٹیفکیشن کے کام کو شروع کریں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بیوٹیفکیشن کاموں میں زیادہ فنڈز کی ضرورت نہیں ہوتی اور چھوٹے چھوٹے اَقدام سے شہروں کو خوبصورت بنایاجا سکتا ہے۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اِنفراسٹرکچر کی ترقی کوبڑھانے کے لئے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں۔اُنہوں نے پی ایم پیکیج ملازمین سے متعلق مختلف مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا