دس سال کے باوجود بی آرایس حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا:سچن پائلٹ

0
0

حیدرآباد27نومبر(یواین آئی) راجستھان کانگریس کے لیڈر سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ دس سال کے اقتدارکے باوجود بی آرایس نے اپنے وعدوں کو پورانہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی آرایس کو مسلسل دو مرتبہ عوامی خط اعتماد حاصل ہوا ہے تاہم اس کے باوجود وعدوں کو پورا کرنے میں حکومت ناکام رہی۔انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹی ریاستوں کی تشکیل مزید ملازمتوں او رنوجوانوں کو مزید مطمئن کرنے کے لئے کی گئی تھیں تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ تلنگانہ میں یہ خواب پورے نہیں ہوئے۔کئی وعدوں کو فراموش کردیاگیا۔ اس طرح نئی تشکیل شدہ تلنگانہ ریاست میں عوام کی امنگیں پوری نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔کرناٹک میں کانگریس کی جیت کے بعد انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی تلنگانہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا