دس اور بائیس جون کو چھٹی کے اعلان پر سکھ سنگت نے جموں وکشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

0
0

کہا سکھ سنگت کے جائز اور حقیقی مطالبے کو پورا کرنے کے جموں و کشمیر انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے تمام اراکین نے، گرو ارجن دیو جی کے یوم شہادت کے سلسلے میں 10 جون 2024 اور 22 جون 2024 کو گرو ہر گوبند صاحب جی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں تعطیل کے اعلان کے لیے سکھ سنگت کے جائز اور حقیقی مطالبے کو پورا کرنے کے جموں و کشمیر انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں سکھ سنگت نے کہاکہ جموں و کشمیر میں شرومنی ڈیرہ ننگالی صاحب کے سربراہ شریمان مہنت منجیت سنگھ جی کے ذاتی اقدام سے،یہ جائز مطالبہ پورا ہوا ہے۔واضح رہے سکھ سنگت پوری دنیا میں بالعموم اور جموں و کشمیر میں بالخصوص شرومنی ڈیرہ ننگالی صاحب کی سرپرستی میں شری اکال تخت صاحب، شری امرتسر، سکھوں کے لیے سب سے اہم نشست اور جموں و کشمیر کی سکھ سنگت کے لیے وقف ہے۔
دریں اثناء شریمان مہنت منجیت سنگھ جی نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی تعریف کی ہے، جس کی سربراہی ایل جی منوج سنہاکر رہے ہیں۔اس سلسلے میںجموں کشمیر سکھ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ایس اجیت سنگھ نے جموں و کشمیر کی پوری انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور سکھ سنگت سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیشہ وفادار، سرشار اور سری اکال کی سپریم اتھارٹی کے سامنے جھک جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا