دستور ہند ہر ہندوستانی کو آزادی سے جینے کا حق فراہم کرتا ہے: مفتی بشارت ثقافی

0
0

میراں پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول ڈینگلہ کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام، ایس ایس پی پونچھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍آج جامعہ معین السنہ ڈینگلہ پونچھ کے شعبہ عصری علوم کے انگلش میڈیم اسکول میراں پبلک اسکول کی جانب سے ایک شاندار ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی پونچھ ونے کمار شرما نے بطور مہمان خصوصی اور جموں سے معروف بزنس مین وسماجی کارکن امت کپور نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ایس پی پونچھ مشیب احمد اور ڈی وائی ایس ایس پی ہیڈکوارٹر پونچھ بھی موجود رہے ریلی سے پہلے ادارہ کے کانفرنس ہال میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ادارہ کے بچوں وبچیوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی کہ یہاں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم اور حب الوطنی کا جذبہ بھی سکھایا جاتا ہے ایس ایس پی پونچھ نے ادارہ کے بچوں کی عمدہ کارکردگی پر جامعہ کے بانی مفتی بشارت حسین ثقافی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں ادارہ سے چنڈک پیٹرول پمپ تک ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں ایس ایس پی پونچھ، ایڈیشنل ایس پی پونچھ، ڈی وائی ایس پی پونچھ، امت کپور جموں کے ساتھ ساتھ علاقہ کے معززین وادارہ کے طلبہ واساتذہ نے شرکت کی اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی بشارت حسین ثقافی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے دستور پر فخر ہے کیونکہ ہمارے ملک کا دستور ہرہندوستانی کو آزادی سے زندگی گزارنے کا حق فراہم کرتا ہے۔ موصوف نے کہا کہ اسی وجہ سے ہمیں اپنے ملک کا جھنڈا اٹھانے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔ مفتی بشارت ثقافی نے اس ریلی کو کامیاب بنانے پر ضلع انتظامیہ پونچھ اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا