زبیرملک
در ہال ؍؍تحصیل در ہال ملکاں میں لوگوں نے بلال مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد بجلی محکمہ کے خلاف کانگریس کے سینئر لیڈر کرامت درد کی قیادت میں احتجاج کیاکہا کہ جب بھی ہم روزہ کھولتے ہیں روزے کی افطاری کے وقت بجلی گل ہو جاتی ہے پورا دن اگر بجلی رہتی ہے تو وقت پر نہ ملنے کی وجہ یہی ہے کہ ہمیں جان بوجھ کر تنگ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راجوری نے درہال میں دربار جب لیا تھا اس وقت بھی لوگوں نے بڑی شکایت کی تھی اور محکمہ بجلی والوں کے خلاف کاروائی کے لئے بولا تھا مگر سب ہونے کے باوجود بھی کسی نے کوئی قدم نہیں اٹھایا انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح لوگوں کو بجلی محکمہ والے تنگ کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں کہ ہمیں سڑکوں پر اتر کر ان کے خلاف دوبارہ احتجاج کرنا پڑے گا لہٰذا ہم ایکسین بجلی سے یہ گزارش کرتے ہیں کہ اپنے اہلکاروں کو ہدایت کریں کہ وہ وقت پر بجلی دے کر لوگوں کی ماہ رمضان میں حوصلہ افزائی کریں انہیں تنگ نہ کریں۔