تبریز ملک
درہالایم جی نریگا کو دیہی علاقہ جات کے کام اور ایک سو دن کا روزگار مہیا کرنے کیلئے شروع کیا گیا تھا لیکن زمینی سطح پر اس کے خاص نتائج بر آمد نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ کئی مقامات پر کام نہیں ہو پا رہے ہیں اور کئی مقامات پر مزدوروں کی اجرتین ادا نہیں کی جا رہی ہیں اس ضمن میں اگر بات کی جائے درہال کی تو درہال چوکیاںاے پنچایت اے کے مقامی راستے کی خالت بالکل خستہ حال ہے ۔لیکن اس کے باوجود لاکھوں روپے ایم جی نریگا کے تحت خرچ کئے گے ۔ اس لیے ضلع انتظامیہ سے پر زور گزارش کی جاتی ہے کے جلد سے جلد اس راستے کو درست کیا جائے اور علاقے ایم جی نریگا کے تحت کام کرنے والے کے بقایاجات واگزار کئے جائیں ۔