درہال ملکاں کے ڈاک بنگلہ اور پی ایچ ای دفتر کا احاطہ میں اُگی ہوئی ہے بھنگ تحصیلدار درہال سے خصوصی مداخلت کی اپیل ،نوجوانوں کا مستقبل بھی داﺅ پر

0
0

تبریز ملک
درہالجہاں سرکاری دفاتر عوام کی خدمت کیلئے بنے ہوئے ہیں وہیں درہال ملکاں کے ڈاک بنگلہ اور پی ایچ ای دفتر کا احاطہ میں اگی ہوئی بھنگ درہال ملکاں کے نوجوان لڑکوں کیلئے جو بھنگ کو بطور نشہ استعمال کرتے ان کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اسکے علاوہ اس کے گرد و نواح میں جتنے بھی گھر ہیں انکا سارا کوڑااور وہیں پاس میں آباد سبزی فروش ، نزدیکی دوکاندار اورڈرائیوروغیرہ اسکو بطور بیت الخلا استعمال کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں۔جبکہ نوجوان لڑکے یہاں سے بھنگ کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔اس ضمن میں عوام نے تحصیلدار درہال اور دیگر افیسران جو ان دفاتر سے تعلق رکھتے ہیں ان سے اپیل کی کہ اس کو جلد از جلد صاف کروایا جائے تاکہ نوجوان طبقہ اس سے مکمل طور پر بچ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا